صحت کارڈ سے ایک ہی خاندان کے 8افرا د مستفید ہوسکیں گے،امراللہ خان

پیر 23 جنوری 2017 12:39

صحت کارڈ سے ایک ہی خاندان کے 8افرا د مستفید ہوسکیں گے،امراللہ خان
تورغر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) سابق رکن صوبائی اسمبلی امراللہ خان نے کہا ہے کہ صحت کارڈ سے عام آدمی کو علا ج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی اورایک ہی خاندان کے 8افرا داس کارڈ سے مستفید ہوں سکیں گے ۔

(جاری ہے)

ان خیالا ت اظہار انہوں نے صحت کارڈ تقسیم کی افتتاحی تقریب میںشرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہاکہ صوبائی حکومت کی کامیاب پالیسوں کی بدولت صوبے میں ترقی کے ثمرات سامنے آنا شروع ہوگئے ہیں اسی لئے برملا کہا جاتا ہے کہ ایک صحت مند معاشرہ حقیقی ترقی کا ضامن ہوتاہے۔