افغانستان میں مزید 1500 امریکی فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان

پیر 23 جنوری 2017 12:39

افغانستان میں مزید 1500 امریکی فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان
کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) امریکا نے افغانستان میں مزید 1500فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان کیاہے۔افغان میڈیا کے مطابق یہ فوجی پہلے سے اعلان کردہ 300فوجیوں کے علاوہ ہوں گے۔

(جاری ہے)

چند روز قبل امریکا نے ہلمند میں 300فوجیوں کی تعیناتی کا اعلان کیا تھا۔امریکی اخبار نے ذرائع کے حوالے سے اپنی ایک رپورٹ میں کہاہے کہ ابتدائی طور پر یہ فوجی 9ماہ تک افغانستان میں فرایض سرنجام دیں گے اوراس دوران یہ افغان سیکیورٹی فورسز کو معاونت اور تربیت فراہم کریں گے۔فوجیوں کی تعیناتی کا عمل آئندہ ماہ کے وسط سے شروع ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :