افغانستان کے 30ہزار مسلمان آئندہ سال فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے

پیر 23 جنوری 2017 12:39

افغانستان کے 30ہزار مسلمان آئندہ سال فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے
کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) افغانستان کے 30ہزار مسلمان آئندہ سال فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے۔افغان میڈیا کے مطابق وزارت حج کے حکام نے بتایا کہ آئندہ سال 30ہزار افغان شہری فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے اوراس سلسلے میں افغان حکومت اورسعودی محکمہ حج کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ سال افغانستان کے 24ہزارمسلمانوں نے فریضہ حج کی سعادت حاصل کی تھی۔سعودی حکومت نے افغان حکومت کی درخواست پر اب افغانستان کا کوٹہ بڑھا دیا ہے اوررواں سال 30ہزار افغان شہری فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :