افغانستان کی سیکیورٹی فورسز کا مختلف کارروائیوں میں 41عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ ، قندوز میں طالبان کے اہم کمانڈر پر ہونے والے خودکش حملے میں 4 طالبان ہلاک

پیر 23 جنوری 2017 12:39

افغانستان کی سیکیورٹی فورسز کا مختلف کارروائیوں میں 41عسکریت پسندوں ..
کابل ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) افغانستان کی سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ کپیسا،ارزگان، ہلمند اورقندہار میں مختلف کارروائیوں میں 41عسکریت پسندوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیاہے ، شمالی صوبہ قندوز میں طالبان کے ایک اہم کمانڈر پر ہونے والے خودکش حملے میں 4 طالبان ہلاک ہوگئے۔افغان میڈیا کے مطابق کابل میں وزارت دفاع کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیاہے کہ گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران صوبہ کپیسا،ارزگان، ہلمند اورقندہار میں مختلف کارروائیوں میں 41عسکریت پسند ہلاک اور25سے زائدزخمی ہوگئے۔

بیان کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں قندہار کے ضلع میوند کے علاقہ خاک ریز میں ہوئییں جہاں 33عسکریت پسند ہلاک ہوگئے۔طالبان کی طرف سے ابھی تک اس حوالے سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

(جاری ہے)

شمالی صوبہ قندوز میں طالبان کے ایک اہم کمانڈر پر ہونے والے خودکش حملے میں 4 طالبان ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ حملہ دشت آرچی کے علاقہ میں ہوا ۔حکام کے مطابق اس کارروائی میں طالبان کے شیڈو گورنرملا عبدالسلام اخوند زخمی ہوگئے۔شمالی افغان صوبہ بغلان میں ایک بم دھماکے میں طالبان کے کمانڈر ہلاک ہوگئے۔صوبہ ننگرہارمیں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 6افراد ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :