پانا ما لیکس تحقیقات میں 67 پاکستانیوں کا تاحال سراغ نہ مل سکا

ایف بی آر نے شناخت کے لئے نادرا سے رابطہ کر لیا

پیر 23 جنوری 2017 12:31

پانا ما لیکس تحقیقات میں 67 پاکستانیوں کا تاحال سراغ نہ مل سکا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو کی پانا ما لیکس کے تناظر میں شروع کی گئی تحقیقات میں 67پاکستانیوں کا تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا۔ ایف بی آر نے آف شور کمپنیوں کی شناخت کیلئے نادرا سے رابطہ کر لیا۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ایف بی آر نے پانا ما لیکس میں شامل 944 کمپنیوں کو نوٹسز جاری کیے تھے۔

(جاری ہے)

تحقیقات کے دوران 68مالکان نے اپنی آف شور کمپنیوں کی ملکیت تسلیم کر لی ہے جبکہ نوٹسز کے جوابات کے مطابق 15 کمپنیوں کے مالکان فوت ہو چکے ہیں۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 31کمپنیوں کے مالکان نے بتایا ہے کہ وہ اب پاکستان میں نہیں رہتے جبکہ 29 کمپنیوں کے مالکان کو شوکاز نوٹسز بھی جاری کیے جا چکے ہیں۔بتایاگیا ہے کہ اب تک کی تحقیقات میں67پاکستانیوں کا تاحال کوئی سراغ نہیں مل سکا جس کے باعث ایف بی آر نے شناخت کے لئے نادرا سے رابطہ کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :