بلوچستان کے کئی علاقوں میں بارش ، موسم مزید سرد ہوگیا

قلات اور ژوب ڈویژن میں برفباری کا نیا سلسلہ ، کم از کم درجہ حرارت منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ

پیر 23 جنوری 2017 12:31

بلوچستان کے کئی علاقوں میں بارش ، موسم مزید سرد ہوگیا
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) کوئٹہ ، قلات اور ژوب ڈویژ ن میں بارش اور برفباری کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ، زیارت میں برفباری کے باعث ہر شے نے سفید چادراوڑھ لی۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق قلات میں کم از کم درجہ حرارت مفنی 6 ، کوئٹہ اور بارکھان میں 3 ، ڑوب میں 2 ، دالبندین میں 8 ، گوادر اور پسنی میں 17 ، جیونی میں 18 ، نوکنڈی اور لسبیلہ میں 11 ، سبی میں 4 ، خضدار 5 درجے سنیٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے ، کوئٹہ میں بارش کے ساتھ ہلکی برفباری کا سلسلہ جاری ہے ، زیارت میں برف پڑنے سے ہر شے نے سفید مخملی چادر اوڑھ لی ہے ، نوشکی ، مستونگ ، قلات ، چمن اور دیگر علاقوں میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری ہوئی ہے جس کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

محمکہ موسمیات کے مطابق بارش اور برفباری کا یہ سلسلہ اگلے 2 روز تک جاری رہے گا۔