پاناما لیکس کا ہاتھی وہی کا وہی کھڑا ہے، وکلاء ثبوت پیش نہ کر سکے توکیس سنجیدہ ہو جائیگا، منی ٹریل نہ بتائی گئی تو پاناما کیس بہت اہم دور میں داخل ہو جائے گا‘ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی میڈیا سے گفتگو

پیر 23 جنوری 2017 11:37

پاناما لیکس کا ہاتھی وہی کا وہی کھڑا ہے، وکلاء ثبوت پیش نہ کر سکے توکیس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاناما لیکس کا ہاتھی وہی کا وہی کھڑا ہے، وکلاء ثبوت پیش نہ کر سکے توکیس سنجیدہ ہو جائیگا ، قطری خط سنی سنائی بات ہے جس کی کوئی حیثیت نہیں اور پاکستان سمیت دنیا کی کوئی عدالت سنی سنائی بات کو نہیں مانتی،منی ٹریل نہ بتائی گئی تو پاناما کیس بہت اہم دور میں داخل ہو جائے گا۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کا ہاتھی وہی کا وہی کھڑا ہے تاہم اگر منی ٹریل اور ثبوت نہ لائے جا سکے تو کیس مشکل ہو جائے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ پاناما کیس اہم دوراہے پر آگیا ہے اور قومی امنگوں کے مطابق کرپشن کے خلاف گھیرا تنگ ہو گا۔حکومتی وکیل ثبوت پیش نہ کر سکے تو کیس سنجیدہ ہو جائے گا ۔

(جاری ہے)

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اگر وزیراعظم اور ان کے بچوں کے وکلا کی جانب سے منی ٹریل نہ بتائی گئی تو پاناما کیس بہت اہم دور میں داخل ہو جائے گا۔

عدالت کو ابھی تک یہ نہیں بتایا گیا کہ 1980 اور 2006 میں پیسہ کہاں سے آیا، اگر شاہد حامد اور سلمان راجہ نے منی ٹریل نہ بتائی تو پاناما کیس آئندہ ہفتے اہم دور میں داخل ہو جائے گا۔ شیخ رشید نے کہا کہ قطری شہزادے کے خط کی کوئی حیثیت نہیں ہے اور امید ہے کہ وہ صرف ہوائی باتیں ہیں، رواں ہفتہ عوامی امنگوں کے مطابق کرپشن کے گرد دائرہ تنگ ہوگا۔