چلّی ،جنگلات میں لگی آگ کی وجہ سے ہنگامی حالت کا اعلان

پیر 23 جنوری 2017 11:17

سنتیاگو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) چلّی کے جنگلات میں لگنے والی آگ کی وجہ سے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ۔ذرائع ابلاغ کے مطابق چلی میں تقریباً 50 مقامات پر لگنے والی آگ کی وجہ سے 80 ہزار ہیکٹر رقبہ متاثر ہوا ہے۔

(جاری ہے)

فائر بریگیڈ کا عملہ، فوج اور علاقے کے عوام آگ بجھانے کے لئے بھر پور کوشش کر رہے ہیں تاہم آگ کے ایک حصے پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا۔آگ کی وجہ سے 40 رہائشی مکانات بھی جل گئے ہیں۔صدر مشیل بیشلیٹ نے جنگلات میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لئے مہارت رکھنے والے ممالک سے مدد کی اپیل کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ فائربریگیڈ کا عملہ اس پر قابو پانے کی ہر ممکن کوشش کر رہا ہے۔