دبئی :پاکستانی معذور بچے کی شاہ رخ سے ملنے کی خواہش پوری نہ ہو سکی

پیر 23 جنوری 2017 09:45

دبئی :پاکستانی معذور بچے کی شاہ رخ سے ملنے کی خواہش پوری نہ ہو سکی

دبئی :(اردو پوائنٹ تازہ ترین ،23جنوری 2017): دبئی میں مقیم پاکستانی خاندان کے معذور بچے کی خواہش اچانک پوری نہ ہو سکی ۔تفصیلات کے مطابق لاہور سے تعلق رکھنے والے خاندا ن کا ذہنی معذور بچہ جو کہ Joubert Syndrome نامی بیماری کا شکار تھا ۔ تاہم اس بچے کی شدید خواہش تھی کہ وہ کبھی شاہ رخ خان سے ملاقات کر ے ۔رئیس کی پروموشن کے دوران شاہ رخ خان کے اس فین کو خواب شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا۔

(جاری ہے)

خاندان والوں کو کہناہے ان کا بیٹا بیہروز وسیم شاہ رخ کا دیوانہ ہے ۔ شاہ رخ خان کی فلم ”ڈان “ کے سٹائل میں بات کرنا اور نقالی کرنا بہت ہی چھا لگتا ہے ۔ بیہروز وسیم نے شاہ رخ سے ملاقات نہ ہونے کو دل پر لیا اور اس کے لیے اس نے شاہ رخ خان کے لیئے خاص پیغام بھیجا ہے کہ ” مجھے یقین ہے کہ آپ اپنے خاص فین کو اگلی بار ضرور ملیں گے ۔میں دعا کر تاہوں کہ آپ کی فلم دلوں پر راج کرے ۔