عمان : صلالہ کے علاقے سے دو ہندوستانیوں کی لاشیں ملی ہیں : رائل عمان پولیس

پیر 23 جنوری 2017 08:55

عمان : صلالہ کے علاقے سے دو ہندوستانیوں کی لاشیں ملی ہیں : رائل عمان ..

عمان:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،23جنوری 2017): رائل عمان پولیس نے ہندوستان کے علاقے سے تعلق رکھنے والے دو ہندوستانیوں کی لاشیں صلالہ سے ملی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق رائل عمان پولیس کا کہناہے کہ انہیں دونوں غیر ملکی شہریوں کی موت کے حقائق کا علم نہیں ہو سکا۔

(جاری ہے)

رائل عمان پولیس کے ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ دو نوں افراد کی موت کے بارے میںرات دس بجے کے قریب اطلاع ملی تھی ۔دونوں کے اپارٹمنٹ کے ساتھ والے ہمسائےوں نے پولیس کو اطلاع دی تھی ۔مرنے والے افرا د ایک نجی تعمیراتی کمپنی میں کام کرتے تھے ۔پولیس ذرائع کا کہناہے کہ مرنے والوں کے بارے باقاعدہ تحقیقات ہو رہی ۔