ریاض:یتیم خانے میں کام کرنے والی ”نینی “ کو یتیم بچوں کی محبت کھینچ لائی

پیر 23 جنوری 2017 08:50

ریاض:یتیم خانے میں کام کرنے والی ”نینی “ کو یتیم بچوں کی محبت کھینچ ..

ریاض:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،23جنوری 2017): سعودی دار لحکومت ریاض کے یتیم خانے میں ملازمت کرنے والی غیر ملکی خاتون ملازمت کے آٹھارہ سال گزار کر واپس تو چلی گئی تاہم اس کا دل ان بچوں کے لیئے دھڑکتا رہا ۔سعودی عرب سے چلے جانے کے بعد مصری خاتون ہدامحمد عطااللہ کو یتیم خانے کے بچوںکی یاد ستانے لگی ۔جس کے بعد اس بت دوبارہ واپس لوٹنے کا فیصلہ کیا ۔

گزشتہ روز ہد ا محمد واپس ریاض پہنچی تو اس کی خوشی دیدنی تھی ۔ یتیم خانے کے بچوں سے مل کر آنکھوںمیں آنے والا آنسوﺅں کا سیلاب نہ روک سکی ۔

(جاری ہے)

اس کا کہناتھا کہ اس کی اولاد ہے دو بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے ۔ دو بیٹیوں کی شادی ہو چکی ہے ۔ بیٹا پڑھ رہاہے ۔ لیکن اس کو ان بچوں سے بھی اسی طرح کی محبت ہے جس طرح اپنے بچوں سے ہو تی ہے ۔ واپس جانے کے بعد اس کا دل ان بچوں کے بغیر نہ لگا جس کی وجہ سے وہ دوبارہ مملکت آگئی ۔ یتیم خانے کے بچوں نے ہدیٰ کو اپنے درمیان پا کر خوشی کا اظہار کیا ۔ ان کا کہناتھا کہ انہیں نہیں معلوم ان کے والدین کہاں ہوںگے تاہم وہ ہدیٰ کو ہی اپنی ماں سمجھتے ہیں ۔ اس کے چلے جانے کا دکھ تھا ۔ لیکن اب وہ خوش ہیں کہ ان کا خیال رکھنے والی ”ماں “ آگئی ہے ۔