دبئی : ائر پورٹ روڈ پر نئے ڈائیورژنز بنائے جار ہے ہیں:آر ٹی اے

پیر 23 جنوری 2017 08:50

دبئی : ائر پورٹ روڈ پر نئے ڈائیورژنز بنائے جار ہے ہیں:آر ٹی اے

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،23جنوری 2017): دبئی روڈ ز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی ( آر ٹی اے ) کے ترجمان کا کہناہے کہ ائر پورٹ روڈ کوجانے والی سڑک کی متعدد جگہوں پر نئے ڈائیوروژنز بنائے جا رہے ہیں ۔ نئے بنائے جانے والے ڈائیورژنز مراکش اور کاسابلانکا چوراہوں پر بنائے جا رہے ہیں ۔النہد حمر برج ، مراکش اور کاسابلانکا چوراہوں پر کام تیز ی سے جاری ہے ۔

(جاری ہے)

آرٹی اے کے ڈائریکٹر مطار الطیار نے مقامی اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ رشیدیہ اور کاسابلانکا انٹرچینج پر 30فیصد کام مکمل ہو چکا ہے ۔النہد پر کام کی رفتار بھی تیز کی چکی ہے ۔404ملین درہم لاگت کے منصوبے پر کام جاری ہے ۔دبئی سٹریٹجک منصوبہ 2021کے تحت کام مکمل کیئے جا رہے ہیں۔ڈائیورژنز مکمل ہونے پر ائر پورٹ روڈ پر ایک گھنٹے میں 5000گاڑیاں گزر سکیں گی ۔یہ تمام ڈائیورژنز 2017کے آخر تک مکمل ہوں گے ۔