ابوظہبی : ابو ظہبی صرف 100درہم اور تین شلوار قمیض میں آیا تھا ،معروف شخصیت جدوجہد کی کہانی

پیر 23 جنوری 2017 08:46

ابوظہبی : ابو ظہبی صرف 100درہم اور تین شلوار قمیض میں آیا تھا ،معروف شخصیت ..

ابو ظہبی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،23جنوری 2017): ابو ظہبی فاطمہ گروپ کے چئیر مین نے ابو ظہبی میں اپنی جدہ جہد کی کہانی سناتے ہوئے کہا کہ جب انہوں نے ابو ظہبی میں قدم رکھا تو اس وقت اس کے پاس صرف100درہم کے برابر رقم اور تین سوٹ تھے ۔ تقریباََ کشتی پر سفر کرتے ہوئے ابو ظہبی پہنچنے میں سات دن لگے تھے ۔جس کے بعد اس کے ایک چاچو نے اس کا ابو ظہبی پورٹ پر استقبال کیا۔

(جاری ہے)

چئیر مین کا مزید کہناتھا کہ میں نے چار سال تک ایک بھی چھٹی نہ کی بلکہ چھٹی والے دن بھی کام کیا ۔ مختلف کام بھی کیے کبھی ڈیلیوری بوائے ، کبھی کیشئیر ، اور کبھی اور کام کیئے ۔1977میں اپنا سٹور کھولنے کا ارادہ کیا ،جس کے بعد میں نے ایک نہیں دو نہیں بلکہ 2016تک میرے پورے متحدہ عرب امارات میں 26بڑے سٹورز بن چکے ہیں جن میں 3000سے زائد افراد ملازمت کر رہے ہیں ۔