کویت سٹی :کویتی شہری نے اپنے دوست کو مذاق مذاق میں آگ لگا دی ،

پیر 23 جنوری 2017 08:46

کویت سٹی :کویتی شہری نے اپنے دوست کو مذاق مذاق میں آگ لگا دی ،

کویت سٹی: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،23جنوری 2017):کویتی شہری اور اسکے دوست کی جانب سے ان میں سے ایک کو آگ لگا کر بجھانے کا مظاہرہ کر کے دکھانے اور اسے سوشل میڈیا کی سائٹ پر اپلوڈ کرنے پر شہریوں کی جانب سے شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہاہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایک دوست نے دوسر ے دوست کو ’Prank‘ کے طورپرآگ لگائی جس کو بجھانے کے لیے بروقت عملہ موجود تھا تاہم آگ ایک دم تیز ہوگئی جس کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکل پیش آئی ۔

اس سارے واقعہ کی ویڈیو بھی بنائی گئی ۔اس سارے واقعہ میں ایک دوست دوسرے دوست کو چیلنج کر تا دکھائی دیا ۔لیکن آگ بجھانے کے بعد شہری کا کہناتھا کہ وہ بہت مشکل سے بچا اسے ایسے لگا کہ موت کے منہ میں ہے ۔ موت کو انتہائی قریب سے دیکھاہے ۔سوشل میڈیا صارفین نے اعلی ٰحکام سے کویتی شہری کے خلاف ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔