مدینہ منورہ ائر پورٹ پر مسافر کے سامان سے 975گرام منشیات برآمد

پیر 23 جنوری 2017 08:42

مدینہ منورہ ائر پورٹ پر مسافر کے سامان سے 975گرام منشیات برآمد

مدنیہ منورہ:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،23جنوری 2017): مدینہ منورہ پرنس محمد بن عبدل العزیز ائیر پورٹ پر مسافر کے سامان سے ممنوعہ منشیات سمگل کرنے کی کو شش ناکام بنا دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق غیر ملکی مسافر نے 975گرام ممنوعہ متھائل میتھامائن سمگل کرنے کی کوشش کی تھی ۔

(جاری ہے)

مدینہ ائیر پورٹ کے ڈائریکٹر جنرل فیصل الدباغ کا کہناہے کہ ملزم نے اپنے سامان کے خفیہ خانوں میں ممنوعہ منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی تھی ۔اس سے پہلے گزشتہ روز بھی ایک غیر ملکی مسافر کے سامان نے 1365گراہم ممنوعہ منشیات سمگل کرنے کی کوشش کی تھی تاہم کسٹمز حکام کی جانب سے کیئے گئے بہترین انتظامات کے باعث ملزم کو ائر پورٹ پر ہی دھر لیا گیا تھا ۔