ریاض: اے ٹی ایم مشینوں میں چھ ماہ تک نئی سعودی کرنسی نہیں مل سکے گا

پیر 23 جنوری 2017 08:41

ریاض: اے ٹی ایم مشینوں میں چھ ماہ تک نئی سعودی کرنسی نہیں مل سکے گا

ریاض :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،23جنوری 2017): سعودی عرب کے اخبار الاقتصاد کے مطابق سعودی عرب کی اے ٹی ایم مشینوں میں اگلے چھ ماہ تک نئے کرنسی نوٹ دستیاب نہیں ہوسکتے ۔الاقتصاد نے اس کی وجہ بیان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ نئے کرنسی نوٹ میں کچھ ایسے فیچرز شامل کیئے گئے ہیں جن کو سمجھنے کے لیے نئی ٹیکنالوجی میں کچھ زائد سافٹ وئیرز کرنے پڑیں گے ۔فی الحال ان مشینوں میں نئے نوٹ پہچاننے کی صلاحیت نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

ان مشینوں کو نئے نوٹوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے بین الاقوامی کمپنیاں کام کررہی ہیں ۔ جس کے لیے کئی مراحل میں کام کرنا ہو گا۔تاہم سعودی بنکوں کی انتظامیہ چاہتی ہے کہ ان نوٹوں کی فراہمی جلد سے جلد شروع ہو جائے چاہے اس کے سکیورٹی فیچرز کو نظر انداز بھی کر دیا جائے ۔واضع رہے سعودی عرب نے 26دسمبر کو اپنی نئی کرنسی کا آغا ز کر دیاتھا ۔ جبکہ دو ارب ریال کے نئے سکے بھی جاری کیئے گئے تھے۔