بحرین:236000بحرینی دینار کی منشیات رکھنے پر ایشائی شہری گرفتار

پیر 23 جنوری 2017 08:38

بحرین:236000بحرینی دینار کی منشیات رکھنے پر ایشائی شہری گرفتار

بحرین: (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،23جنوری 2017):بحرینی شہری سے 288کیپسول جن کا وزن دو کلو گرام بنتا ہے برآمد کر لیے ۔ ملنے والی منشیات کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ میں 236000بحرینی دینار بنتی ہے ۔

(جاری ہے)

کریمنل انویسٹی گیشن اینڈ فرانزک سائنس کے ڈائریکٹر جنرل کرنل عبد ل العزیز الرمی کا کہناہے کہ انہیں ملزم کے بارے میںخفیہ پولیس سے اطلاعات تھی۔ گزشتہ روز ملزم کے اپارٹمنٹ پر چھاپہ مارا گیا جس کے قبضے سے بڑی مقدار میں منشیات برآمد ہوئی ۔ملزم نے دوران تحقیقات کا اعتراف کیا ہے کہ منشیات کو کیپسول میں بھر کر علاقے کے مختلف نشہ کرنے والوں تک پہنچاتا تھا ۔ بحرینی پولیس نے ملزم کی شہریت بتانے سے گریز کیاہے ۔تاہم اندرونی ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ ملزم ایشیائی شہری ہے ۔