کویت سٹی : احمدی کیمپ سے 25غیر حالت کی گاڑیاں ضبط

پیر 23 جنوری 2017 08:38

کویت سٹی : احمدی کیمپ سے 25غیر حالت کی گاڑیاں ضبط

کویت سٹی : (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،23جنوری 2017): کویتی ٹریفک پولیس نے علاقہ مکینوں کی جانب سے متعدد شکایات کے بعد احمدی کیمپ سے 25خراب حالت کی گاڑیاںضبط کر لیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق احمدی پولیس کو شکایت موصول ہوئی تھی کہ خراب حالت کی گاڑیوں کی وجہ سے ان کے علاقے میں شور بہت زیادہ ہوتاہے ۔جس سے ان کی زندگی اجیرن ہوئی پڑی ہے ۔شکایت آنے پر ٹریفک پولیس اہلکاروں نے 25گاڑیوں کو ضبط کر لیا۔ ٹریفک پولیس نے 40گاڑی مالکان کو جرمانے کے ٹکٹ بھی جاری کیئے۔