دبئی میں 20ملازمتیں ایسی جس میں 800,000درہم تک کمائے جا سکتے ہیں

پیر 23 جنوری 2017 08:38

دبئی میں 20ملازمتیں ایسی جس میں 800,000درہم تک کمائے جا سکتے ہیں

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،23جنوری 2017): ایسے تو دبئی میں چھوٹے سے چھوٹے کام کے بھی اچھے خاصے روپے ملتے ہیں لیکن ماہرین معاشیات کی نظر میں کچھ ملازمتیں ایسی بھی ہیں جن میں آپ ہزاروں درہم آسانی کے ساتھ کم سکے ہیں۔ ملازمتوں کے لیے مشہور ویب سائٹ KZ Bussonنے 2017کے لیے ایسی 20ملازمتوں کی فہرست جاری کی ہے جن میںماہانہ ہزاروں درہم کمائے جا سکتے ہیں۔


Hospitalistہسپتال
دبئی میں فیزیشن کی ملازمت کرنے والوں کو کم سے کم 222,000ڈالر تک تنخواہ مل یعنی 815,000درہم سالانہ با آسانی کمائے جا سکتے ہیں۔
2۔ فارماسسٹ
کی سالانہ تنخواہ 80,000ڈالر تک ہو سکتی ہے ۔یعنی 290,000درہم سالانہ کمائے جا سکتے ہیں۔
3۔سیلز انجینئیرز
سیلز پرسن ، سیلز انجینئیرز جن کو ٹیکنکل مارکیٹ کا تجربہ ہو 80,000ڈالر تک کی تنخواہ آسانی کے ساتھ حاصل کر سکتاہے ۔

(جاری ہے)


4۔سائٹ ریلائیبیلٹی انجینئیر
ویب سائٹ کو صارفین کے لیے بہتر سے بہتر کرنے کی ملازمت کرنے والوں کو 140,000ڈالر تک مل سکتے ہیں (514,000درہم ) ۔
5۔ پروڈاکٹ منیجر
پروڈاکٹ مینجر کی تنخواہ 97,500ڈالرتک ہو سکتی ہے ۔( 358,000درہم ) ۔
6۔فنانشل اینا لسٹ
فنانشل اینالسٹ کی ملازمت کا مقصد لوگوں کو بتانا کہ کہاں انویسٹمنٹ کی جاسکتی ہے ۔

اس ملازمت میں 129,000ڈالر (473,000درہم ) کمائے جا سکتے ہیں۔
7 ۔ ٹیکنیکل پروگرام مینیجر
ایسی ملازمت کرنے والوں کے لیے اکثر بہترین تنخواہیں ہوتی ہیں ۔اور اس میں 129,000ڈالر تک کمائے جا سکتے ہیں۔
8۔ پروگرام منیجر
کمپنی کی پرفارمنس کو بہتر سے بہتر کرنے کے لیے پروگرام منیجر ملازم رکھے جاتے ہیں ۔ ایسی ملازمت کے لیے 97,400ڈالر ( 357,700درہم ) تنخواہ ملنا کوئی مشکل بات نہیں ہے ۔


9۔ڈیٹا انجینئیر
ڈیٹ اانجینیر کا اصل کام اینالیٹکل آپریشنل ڈیٹا تیار کر نا ہے ۔105,000ڈالر ( 385,000درہم سالانہ والی ملازمت آسانی کے ساتھ مل سکتی ہے ۔
10۔سکرم ماسٹر
سکرم ماسٹر اصل میں ڈیویلپمنٹ ٹیم کو آرگنائز کرتاہے ۔اس کی تنخواہ 100,000ڈالر تک ہو سکتی ہے ۔
11۔سافٹ وئیر انجینئیر
94,000ڈالر تنخواہ ، جاوہ ، سی پلس، ایس کیوایل، لینکس، ایکس ایم ایل زبانوں پر عبور ہونا ضروری ہے ۔


12۔ کلینیکل نرس
کلینیکل نرس کی تنخواہ 75,700ڈالر تک ہو سکتی ہے ۔ہسپتال ، کریٹیکل کئیر سنٹر، انفینٹ کئیر سنٹر کا تجربہ ضروری ہے ۔
13۔فیزیشن اسسٹنٹ ، کی تنخواہ 104,000ڈالر ۔
14۔ بزنس اینالسٹ
اس ملازمت کے لیے 70,000ڈالر تک کی تنخواہ باآسانی مل سکتی ہے ۔
15۔ ٹیکس منیجر
ٹیکس منیجر کی بنیادی تنخواہ 103,000ڈالر سالانہ ، انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس کا وسیع تجربہ ہونا ضروری ہوتاہے ۔


16۔ڈیٹا ارکیٹیکٹ
122,000ڈالر سالانہ تنخواہ کے علاوہ متعدد سہولیات مل سکتی ہے ،
17۔اینیسٹھیسٹ (anesthetist)
ہسپتال میں آپریشن سے پہلے مریض کو اینستھیزیا فراہم کرنے والوں کے لیے 156,000ڈالر تک کی تنخواہ علاوہ دوسری سہولیات کی ملازمت ملنا کوئی مشکل بات نہیں ہے ۔
18۔ اینالیٹک منیجر
اس ملازمت کے لیے بنیادی تنخواہ 109,000ڈالر سالانہ تک ہو سکتی ہے ۔
19۔کسٹمر سکسیس منیجر
70,000ڈالر تک تنخواہ مل سکتی ہے ۔ہیلتھ کیئیر ڈپارٹمنٹ میں اس ملازمت کے لیے کافی ضرورت رہتی ہے ۔
20-۔میڈیکل ڈائریکٹر
بنیادی تنخواہ 230,000ڈالر جبکہ کلینکل ریسرچ ، ہیلتھ کئیر ڈپارٹمنٹ میں ملازمت ملنا کوئی مشکل بات نہیںہے ۔