ٹرمپ کی قانونی حیثیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہو رہی ہے،وائٹ ہائوس

پیر 23 جنوری 2017 00:00

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) وائٹ ہائو س کے چیف آف سٹاف رینس پریبس نے چند امریکی میڈیا ہاسز پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کی قانونی حیثیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔امریکی میڈیا کے مطابق وائٹ ہائو س کے چیف آف سٹاف کی جانب سے یہ الزامات ایسے وقت لگائے گئے ہیں جب میڈیا نے صدر ٹرمپ کی جانب سے حلف برداری کی تقریب میں کم لوگ آنے کے حوالے سے کہا کہ میڈیا غلط بیانی کے بیان پر شدید ردعمل ظاہر کیا۔

صدر کے بیان کے جواب میں میڈیا نے ان تصاویر کا تذکرہ کیا جو فضا سے لی گئی ہیں جن میں صاف ظاہر ہے کہ 2009 میں براک اوباما کی تقریب میں کہیں زیادہ لوگ تھے۔تاہم صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ان کے خیال میں کم از کم دس لاکھ افراد نے تقریب میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

صدر کے پریس سیکریٹری شون سپائسر کا کہنا ہے کہ تاریخ میں سب سے بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چند تصاویر میں جان بوجھ کر زاویہ ایسا رکھا گیا ہے کہ لوگوں کی تعداد کم لگے۔

اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے میڈیا پر غلط رپورٹنگ کا الزام لگایا تھا۔ انھوں نے یہ الزام اپنے افتتاحی پروگرام کے دوران شریک ہونے والے لوگوں کی تعداد کے حوالے سے لگایا۔انھوں نے کہا کہ تصاویری شواہد کے برخلاف جب وہ امریکی کیپیٹل ہل سے خطاب کر رہے تھے تو بھیڑ واشنگٹن کی یادگار عمارت تک پہنچ چکی تھی۔دوسری جانب سنیچر کو لاکھوں افراد نے امریکہ اور دنیا بھر میں مسٹر ٹرمپ کی نئی انتظامیہ کے خلاف مظاہرہ کیا۔

مسٹر ٹرمپ نے ورجینیا کے لینگلی میں سی آئی اے کے ساتھ رشتہ استوار کرنے کے لیے دورہ کیا جہاں انھوں نے اپنے خلاف مظاہروں کا ذکر نہ کرتے ہوئے میڈیا کو نشانہ بنایا۔انھوں نے انٹیلیجنس برادری اور اپنے درمیان تنازع پیدا کرنے کے لیے میڈیا پر الزام لگایا اور نامہ نگاروں کو روئے زمین پر موجود سب سے زیادہ بے ایمان افراد میں سے ایک کہا۔انھوں نے کہا ٹی وی فوٹیج اور تصاویر میں ان کے افتتاح کی غلط تصویر پیش کی گئی ہے۔

انھوں نے میڈیا کی جانب سے اس موقعے پر ڈھائی لاکھ افراد کی موجودگی کی رپورٹنگ کو غلط قرار دیتے ہوئے کہا کہ جمعے کو وہاں تقریبا ساڑھے سات لاکھ افراد تھے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ بھیڑ واشنگٹن کی یادگار عمارت تک پہنچ چکی تھی لیکن اس دن کے فضائی نظارے سے ان کے اس دعوے کی تردید ہوتی ہے۔بعد میں وائٹ ہاس کے پریس سیکرریٹری شان سپائسر نے میڈیا کے نمائندوں کو تقریب کے دوران وسیع خالی سیٹیں دکھانے کے لیے تنقید کا نشانہ بنایا۔

متعلقہ عنوان :