وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبے بھرکے بڑے شہروں میں ایل ای ڈی سٹیمرز لگانے کی منظوری دیدی

شہروں کو ہارٹیکلچر سے خوبصورت بنانے کیلئے انفرادیت اور جدت کے ساتھ کام کرنا ہوگا،شہبازشریف

پیر 23 جنوری 2017 00:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لاہور اور دیگر بڑے شہروں میں ایل ای ڈی سٹیمرز لگانے کی منظوری دے دی ہے۔ وزیراعلیٰ نے اس اقدام کی منظوری اتوار کویہاں ایک اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی جس میں لاہور سمیت پنجاب کے بڑے شہروں کو خوبصورت بنانے کے حوالے سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ پولز پر پرانے سٹیمرز کی جگہ ایل ای ڈی سٹیمرز لگانے کیلئے فوری طور پر اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہروں کو خوبصورت بنانے کیلئے متعلقہ اداروں کو انفرادیت اور جدت کے ساتھ کام کرنا ہوگا اور اس مقصد کیلئے روایتی ڈگر کو چھوڑ کر منفرد اور نئے انداز سے شہروں کو خوب سے خوب تر بنانا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے کہا کہ لاہور کے ساتھ دیگر بڑے شہروں میں بھی مرحلہ وار پروگرام کے تحت ایل ای ڈی سٹیمرز لگائے جائیں گے جس سے شہروں کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا۔ انہو ںنے کہا کہ شہروں کو ہارٹیکلچر سے بھی خوبصورت بنایا جائے اور ہارٹیکلچر کے فروغ کیلئے جدت کے ساتھ آگے بڑھا جائے۔ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ احمد حسان، لارڈ میئر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید، کمشنر لاہور ڈویژن، ڈی جی پی ایچ اے، ڈی جی ایل ڈی اے، ڈپٹی کمشنر لاہور اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :