کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سی2افراد جاں بحق ،ملزمان فرار ہونے میں کامیاب

پیر 23 جنوری 2017 00:00

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جنوری2017ء) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سی2افراد جاں بحق ہوگئے ۔اتوار کو فائرنگ کا واقعہ شام کے وقت کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹائون میں پیش آیا جس میں دو افراد شدید زخمی ہوئے۔زخمیوں کو فوری طور پر سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کیا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق مقامی قبیلے سے بتایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہوں نے سٹیلائٹ ٹان میں اندھا دھند فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے محرکات کے بارے میں فی الحال کچھ نہیں کہا جاسکتا اور نہ کیس کسی تنظیم کی جانب سے اس کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔واقعے کے بعد پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے اور تحقیقات شروع کردیں۔واضح رہے کہ کوئٹہ کا علاقہ سیٹلائٹ ٹان ہمیشہ ہی دہشت گردوں کے نشانے پر رہا ہے اور یہاں بم دھماکے اور فائرنگ کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔جنوری 2016 میں سیٹلائٹ ٹان میں انسدادِ پولیو سینٹر کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک جبکہ 10 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔