پنجاب میڈیکل کالج کے ڈینٹل سیکشن نے فائنل پروفیشنل امتحان میں چار پوزیشن لینے کا اعزاز حاصل کرلیا

اتوار 22 جنوری 2017 23:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) : پنجاب میڈیکل کالج کے ڈینٹل سیکشن نے یونیورسٹی آف ہیلتھ سائینسز کے فائنل پروفیشنل امتحان 2016 ء میں صوبائی سطح پر چار پوزیشن لینے کا اعزاز حاصل کیا ہے ۔

(جاری ہے)

امتحان میں بیلچر آف ڈینٹل سرجری ( بی ڈی ایس ) کے آخری سال کی طالبہ فریال یونس نے پہلی جبکہ سارہ طارق ‘ ثناء ظفر نے باالترتیب دوسری اور تیسری اورسال اول کی طالبہ مریم اسلم نے امتحان میں پہلی پوزیشن حاصل کی -نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب مقامی ہوٹل میںمنعقد ہوئی جس میں پرنسپل پنجاب میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر مہمان خصوصی تھے جبکہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ الائیڈ ہسپتال ڈاکٹر راشد مقبول‘انچارج ڈینٹل سیکشن پروفیسر ڈاکٹر عرفان الحق ‘ ڈائریکٹر سٹوڈنٹس آفیئرز ڈاکٹر محمد اقبال اور فیکلٹی ممبرز نے بھی شرکت کی - تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل پنجاب میڈیکل کالج نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر طالبات کو مبارکباد دی اور کہا کہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائینسز کے فائنل امتحان میںچار پوزیشنز حاصل کرنا پنجاب میڈیکل کالج کے شعبہ ڈینٹل کے لئے باعث اعزاز ہے، انہوں نے کہا کہ طالبات نے بھر پور محنت و صلاحیتوں سے امتحان میں نمایاں کامیابی حاصل کی ہے جس میں ان کے اساتذہ کی کاوشیں بھی لائق تحسین ہیں۔

متعلقہ عنوان :