عمران طاہر نے جنید جمشید کو انوکھے انداز سے خراج عقیدت پیش کیا

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 22 جنوری 2017 22:59

عمران طاہر نے جنید جمشید کو انوکھے انداز سے خراج عقیدت پیش کیا

جوہانسبرگ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22جنوری۔2017ء ) جنوبی افریقی لیگ سپنر عمران طاہر نے معروف نعت خواں اور مبلغ جنید جمشید کو انوکھے انداز سے خراج عقیدت پیش کیا ۔

(جاری ہے)

سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں عمران طاہر نے مہمان ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز اسیلا گونارتنے کو ایل بی ڈبلیوآؤٹ کرکے اپنے مخصوص اندا ز میں جشن مناتے ہوئے اپنی شرٹ اوپر کی جس کے نیچے انہوں نے معروف پاکستانی نعت خواں اور مبلغ جنید جمشید کی تصویر والی شرٹ پہن رکھی تھی ۔یاد رہے کہ جنید جمشید دیگر 47مسافروں کے ساتھ پی آئی اے کی 7دسمبر 2016ء کو چترال سے اسلام آباد آنے والے طیارے کے فنی خرابی کے باعث حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہونے کے نتیجے میں اپنے خالق حقیقی سے جاملے تھے ۔

متعلقہ عنوان :