دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق

اتوار 22 جنوری 2017 22:40

ڈسکہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) دو موٹرسائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق جبکہ تین افراد شدیدزخمی ہو گئے، دو کی حالت تشویشناک ہونے پرگوجرانوالہ ریفر کردیاگیا۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطا بق نارووال کانوجوان ذیشان اور اسد علی موٹرسائیکل پر گوجرانوالہ جارہے تھے کہ جب وہ موڑ گلوٹیاں کے قریب پہنچے توان کو سامنے سے آنیوالی موٹرسائیکل جس پر امنان اور یاسین سوار تھے نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں دونوںموٹرسائیکلوں پر سوار چاروں افراد شدیدزخمی ہوگئے جن کوطبی امدادکیلئے سول ہسپتال لایاگیاجہاں پر ذیشان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا جبکہ امنان اور اسد علی کی حالت تشویشناک ہونے پرگوجرانوالہ ریفرکردیاگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :