مردم شماری میں صوبے کے تمام لوگوں کا بھر پور حصہ لینا بلوچستان کے روشن مستقبل اور خوشحالی کی ضمانت ہے،سردار زادہ درمحمد ناصر

اتوار 22 جنوری 2017 22:40

کوئٹہ۔22جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) صوبائی مشیر برائے انڈسٹریزسردار زادہ درمحمد ناصر نے کہا ہے کہ مردم شماری کا ہونا اور اس میں گوادر سے لے کر ژوب تک صوبے کے تمام لوگوں کا بھر پور حصہ لینا بلوچستان کے روشن مستقبل اور خوشحالی کی ضمانت ہے‘ ہمیں صوبے کو مزید پسماندگی کی طرف دھکیلنے سے گریز کرنا ہوگا اور مردم شماری کی ہر سطح پر حمایت کرنی ہوگی ۔

اتوار کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ بلوچستان کا مستقبل اب مزید کسی چیز کو نہ ماننے کا متحمل نہیں ہوسکتا ہے۔ ہم نے چیلنجوں کا مقابلہ کرنا ہوگا۔ سردارزادہ درمحمد ناصر نے کہا کہ مردم شماری کے حوالے سے اگرکس کو کوئی تحفظات اور خدشات ہیں اور جس کے باعث وہ مردم شماری میں حصہ نہیں لینگے اور بائیکاٹ کرینگے تو میرے خیال میں یہ سوچ سود مند نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ہم سب مل بیٹھ کر ان کے تحفظات کو دور کر سکتے ہیں اور افغان مہاجرین کو مردم شماری سے دور رکھا جاسکتا ہے۔ یہ کوئی مشکل عمل نہیں ہے۔ سردارزادہ درمحمد ناصر نے کہا کہ قومی مُفادات وفاق سے مراعات فنڈز اور دیگر سہولتیں ٓبادی کی بُنیاد پر ملتی ہیں اس لئے ضروری ہے کہ گوادر سے لے کر ژوب تک بلوچ اور پشتون مل کر مردم شماری میں بھر پور حصہ لیں اور ہم یہ تجویز بھی دیتے ہیں کہ مردم شماری کے حوالے سے جن لوگوں کے تحفظات ہیں حکومت ان کے ساتھ بیٹھ کر بات چیت کریں تاکہ ان کے تحفظات کو دور کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :