برف باری اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں شاہراہوں کی بحالی اور متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے، ڈاکٹر حامد خان اچکزئی

اتوار 22 جنوری 2017 22:40

کوئٹہ۔22جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء) صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات ڈاکٹر حامد خان اچکزئی نے کہا ہے کہ حالیہ برف باری اور بارشوں کے دوران چمن تا کوئٹہ شاہراہ اور کوژک پاس ایک دن کیلئے بھی بند نہیں ہونے دیا اس کے علاوہ چمن بغرہ ٹاپ تا تبین کراد کے علاوہ ژڑ بند پشہ اور تبین کراس پشین زمرنی کرتو تا فراخی اور قلعہ عبداللہ تا ارمبی یہ تمام راستے آمدورفت کیلئے کھلے رہے ہیں اس سلسلے میں بعض مقامات پر مشکلات پیش آرہی ہیں۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ گلستان میں منتو اور ششتہ جیسے چھوٹے دیہات کے راستے بھی جلد کھول دیئے جائیں گے اور اگر موسم نے ساتھ دیا تو ان علاقوں کے مکینوں کو خوراک اور دیگر ضروری امداد بھی پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کی جائے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ وہ رکن صوبائی اسمبلی مجید خان اچکزئی رکن قومی اسمبلی قہار ودان اور مرکزی کمیتی کے رکن علاؤالدین کلکوال کے ہمراہ متاثرہ علاقوں میں شاہراہوں کی بحالی اور متاثرین کیلئے امدادی سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کررہے ہیںجبکہ متعلقہ علاقوں میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے کارکنان بھی دن رات بحالی کے کام میں مصروف ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ قلعہ عبداللہ میں ضلعی انتظامیہا ور یف سی کے علاوہ پی ڈی ایم اے ، محکمہ سی اینڈ ڈبلیو اور این ایچ اے سڑکوں کی بحالی کے کام میں مصروف عمل ہیں۔

اس حوالے سے انہوں نے گورنر بلوچستان اور ان کے سٹاف کی جانب سے بھرپور تعاون کو بھی سراہا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کے پیش نظر ائندہ تین چار روز کے دوران ممکنہ برف باری اور بارش کے دوران مذکورہ تمام علاقوں میں سڑکوں کو کھلا رکھنے اور لوگوں کوبنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے حکمت عملی ترتیب دی جارہی ہے خصوصاً زیارت زرغون، ہربوئی قلات ، منگوچر، کان مہترزئی، سپیرہ راغہ، کوژک ٹاپ اور فراخی تبین کراس کے علاوہ جن جن علاقوں میں برف باری ہوگی وہاں عوامی مشکلات کے تدارک کیلئے حکومت تمام تر وسائل کو بروئے کار لائے گی۔

انہوں نے تمام متاثرہ علاقوں کے عوام کو بالعموم اور خصوصاً پشتونخوا ملی عوامی پاڑتی، نیشنل پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کے متعلقہ عہدیداران اور کارکنان سے بھی درخواست کی کہ وہ ممکنہ برف باری اور بارشوں کے دوران متعلقہ انتظامیہ کے ساتھ بھرپورتعاون کریں تاکہ لوگوں کی مشکلات کو کم سے کم کیا جاسکے۔ صوبائی وزیر نے روزنامہ مشرق میں چمن تحصیل میںسپین تیژہ اورابتو کے راستوں کے بند ہونے سے متعلق شائع شدہ خبر کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ یہ علاقے ہر قسم کی آمدورفت کیلئے کھلے ہیں۔

متعلقہ عنوان :