� جماعت کے پیغام کھر کھر پہنچانے کیلئے کارکنان منصوبہ بند ی کریں،جماعت اسلامی بلوچستان

اتوار 22 جنوری 2017 22:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی بیان میں کہا گیا ہے کہ سال 2017ء میں جماعت اسلامی کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کیلئے ذمہ داران وکارکنان بھر پورمنصوبہ بند ی کرتے ہوئے کام کریں اپنی تمام سرگرمیوں میں کرپشن فری اسلامی پاکستان خوشحال بلوچستان کو بنانے ہوئے بدعنوانی ولوٹ مارکے خلاف عوام میں شعور اجاگر کریں تاکہ لٹیروں کا اصل چہرہ قوم کے سامنے آجائیں ۔

کرپشن کے خاتمے سے ہی بلوچستان خوشحال اورترقی یافتہ بن سکتاہے پانا ما لیکس کا مقدمہ ایک جماعت کا نہیں پوری پاکستانی قوم کا مسئلہ ہے پانا مہ لیکس کی وجہ سے حکومتی کشتی ڈوب رہی ہے ۔ جماعت اسلامی لُٹیروں کو کسی صورت معاف نہیں کریگی۔جماعت اسلامی کے صوبائی بیان میں مزید کہا گیا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کا منصوبہ خطے میں امن وسلامتی اور معاشی استحکام کا منصوبہ ہے حکومت نے اسے ایک صوبے کی طرف موڑنے کی کوشش کرکے اسے متنازعہ بنانے کی کوشش کی جو قوم کیساتھ زیادتی ہے بلوچستان کو اگر ترقی ملنی ہے تو وہ کرپشن کے خاتمے اور سی پیک راہداری میں بلوچستان کو بھر پور طریقے حصہ دینے سے مل سکتی ہے ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی ہی قوم کو مشکلات وپریشانیوں سے نکال سکتی ہے بلوچستان کے مسائل کاحل جماعت اسلامی کے پاس ہے عوام جماعت اسلامی کا ساتھ دیں تاکہ بدعنوانوں کوسزاملیں اور قوم ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن ہوجائیں ۔امریکہ اسلامی دہشت گردی کے بجائے دنیا بھر میں امریکی دہشت گردی ختم کرنے پر توجہ دیں امریکی وسودی معاشی دہشت گردی نے دنیا وخصوصاًمسلم ممالک کے مظلوم عوام کا امن وسکھ چین چھین لیا ہے ۔دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ضروری ہے کہ امریکہ مسلم ممالک میں دہشت گردی ختم کریں اسلام کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ۔

متعلقہ عنوان :