ہرنائی ،حالیہ بارشوں اور برفباری سے عوام کو شدید نقصانات پہنچے ہیں،عبدالرحیم زیارتوال

متاثرین کی بحالی کیلئے راشن اور دیگر اشیاء تمام علاقوں کو پہنچادیا گیا ،صوبائی وزیر تعلیم

اتوار 22 جنوری 2017 22:30

ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) حالیہ بارشوں اور برفباری سے ضلع ہرنائی میں عوام کو شدید نقصانات پہنچے ہے جسکے ازلہ کیلئے صوبائی حکومت اقدامات کررہی ہیں زرغون غر سمیت بارش و برفباری سے متاثرین کی بحالی کیلئے راشن اور دیگر سردی سے بچاؤکے اشیاء تمام متعلقہ علاقوں کو پہنچادیا گیا ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعلیم عبدالرحیم زیارتوال نے زرغون غر کا دورہ کرنے کے دوران زرغون غر طور شور کے مقام پر عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ بارش و برفباری اللہ تعالی کی رحمت ہے بارش و برفباری نہ ہونے کی وجہ سے صوبے کے مختلف علاقوں میں قحط سالی کا خدشہ تھا اللہ تعالیٰ نے اپنے عوام پر رحم کرکے بارش و برفباری کی ہے تاہم بارش و برفباری سے عوام کو جو نقصانات یا تکلیف کا سامنا کرنا پڑا صوبائی حکومت نے پہلے ہی دن سے صوبے کے تمام ڈپٹی کمشنرز اور پی ڈی ایم اے کو تمام علاقوں میں امدادی سرگریاں شروع کرنے اور رابطہ سڑکیں بحال کرنے کے احکامات جاری کئے اور صوبہ بھر میں ڈپٹی کمشنرز صوبائی حکومت کی احکامات ملتے ہے صوبے کے تمام قومی شاہراہوں کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات شروع کرکے اپنے اضلاع میں تمام محکموں کو الرٹ جاری کردیا گیا انہوں نے کہاکہ مخلوط صوبائی حکومت صوبے کے عوام کسی بھی مصبت میں تناہ نہیں چھوڑے گے بلکہ صوبائی حکومت اپنے کے ساتھ ہے اور انکے شانہ بشانہ انکے مسائل و مشکلات دور کرنے کیلئے صوبائی وزراء متعلقہ علاقوں کا ازخود دورہ کررہے ہیں صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال نے کہاکہ عوام کے مسائل حل کرنے اور انہیں تمام تر سہولیات کی فراہمی کیلئے پی ڈی ایم اے کے زریعے بارش و برفباری سے متاثرہ علاقوں میں وافر مقدار میں خوردنی اشیاء ، سردی سے بچاؤ کیلئے کمبل ، ٹینٹ اور دیگر خواتین اور بچوں ، بڑوں کے گرم کپڑے شامل تھے بجوادیا گیا ہے انہوں نے کہاکہ مخلوط صوبائی حکومت اپنے عوام کو کسی بھی مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑی گی بلکہ انکے ساتھ انہوں نے کہاکہ زرغون غر کے رابطہ سڑکیں بند تھے شدید برفباری ہوئی تھی اور زرغون غر کے تمام رابطہ سڑکیں برفباری کے باعث بند تھے لیکن اسکے باؤجود بھی ڈپٹی کمشنر ہرنائی عصمت اللہ قریش اپنے لیویز فورس کے ہمراہ بھائی روڈ زرغون غر پہنچنے اور عوامی مسائل و مشکلات کا جائزلیکر رپورٹ صوبائی حکومت کو دی جوکہ ہم نے فوری طورپر زرغون غر کے عوام کے لئے راشن گرم کمبل و دیگر اشیاء ہیلی کاپٹر کے زریعے زرغون غر پہنچائے ساتھ صوبائی وزیر داخلہ میرسرفرار بگٹی بھی تھے جنہوں زرغون غر کا دورہ کیا صوبائی وزیر عبدالرحیم زیارتوال نے کہاکہ شدید برفباری سے ضلع ہرنائی کے مختلف علاقے بشمول زرغون غر شدید متاثر ہوئے ہے حکومت متاثرین کے نقصانات کا ازلہ کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔

متعلقہ عنوان :