چیف ایگزیکٹولیسکو سیدواجدعلی کاظمی کاپی ڈبلیوآرگرڈاسٹیشن کادورہ

اتوار 22 جنوری 2017 22:10

لاہور۔22جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جنوری2017ء)چیف ایگزیکٹولیسکوسیدواجدعلی کاظمی نے اتوار کے روزپی ڈبلیوآرگرڈاسٹیشن کادورہ کیا اور پی ڈبلیوآرگرڈاسٹیشن پربس بارکی اًپ گریڈیشن کے لیے جاری تعمیراتی کاموںکاجائزہ لیا۔لیسکوچیف نے اس موقع پر کہاکہ موسم گرمامیں اوورلوڈنگ کوختم کرنے کے لیے مذکورہ گرڈاسٹیشن کی بس بارکی اًپ گریڈیشن کی گئی ہے،بس بارکی اًپ گریڈیشن سے ڈیوس روڈ،ریلوے کالونیوںاوران سے ملحقہ علاقوںمیں ٹرپنگ کے واقعات میں کمی آنے کے ساتھ ساتھ سنی ویو،میکلوڈروڈاورقرطبہ گرڈاسٹیشنوںکے صارفین کوبھی ریلیف ملے گا۔

(جاری ہے)

اسی طرح مزید 132کے وی کے 5سی6 گرڈاسٹیشنوںکی بس بارزکوبھی اًپ گریڈکیاجارہاہے۔لیسکوچیف نے اًن تھک محنت کے ساتھ بس بارکی اًپ گریڈیشن جیسے اہم کام کوآٹھ گھنٹوںمیں مکمل کرنے پرلیسکوکے لائن سٹاف کوشاباش دی اورکہاکہ سسٹم کو اًپ گریڈ کرنے میںلائن سٹاف کا کرداربہت اہم ہے۔لیسکوچیف نے کام کرنے والے ملازمین کوپانچ ہزارروپے نقدانعام سے بھی نوازا۔لیسکوچیف نے کہا کے صارفین کومستقبل میںبہترپاورسپلائی کی خاطرتمام صلاحیتوںکوبروئے کارلایاجارہاہے۔ انہوںنے مزیدکہاکہ مذکورہ کام کے باعث صارفین کوبجلی بندش کاسامناکرناپڑالیسکواُس پرمعذرت خواہ ہے۔