حکومت بلوچستان نے مختلف افسران کو اضافی ذمہ درایاں سونپ دیں

اتوار 22 جنوری 2017 22:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) ٌحکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق سیکریٹری محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی بلال احمد جمالی اپنے فرائض کے ساتھ ساتھ سیکریٹری محکمہ مواصلات کے معمول کے دفتری اموربھی سرانجام دیں گے جبکہ ایک اور اعلامیہ کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ شاہد سلیم اپنے فرائض کے ساتھ محکمہ کے سیکریٹری کے معمول کے دفتری امور کی ادائیگی بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

حکومت بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق سیکریٹری محکمہ محنت وافرادی قوت ڈاکٹر کہور خان اپنے فرائض کے ساتھ ساتھ سیکریٹری محکمہ سماجی بہبود کے معمول کے دفتری امور بھی سرانجام دیں گے۔ اسی طرح ایڈیشنل سیکریٹری محکمہ سیکنڈری تعلیم شان الحق اپنے فرائض کے علاوہ سیکریٹری محکمہ سیکنڈری تعلیم کے دفتری امور کی انجام دہی بھی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :