اسمبلی میں خاتون سے غیر اخلاقی حرکت میں صرف امداد پتافی اور تیمور ٹالپرہی نہیں وزیر اعلی اور نثار کھوڑو سمیت وہ تمام ممبران ملوث ہیںجو ایک عورت کیخلاف غیر تہذیب یافتہ زبان اور فرعونی رویہ سے لطف اندوز ہو رہے تھے

پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو ) کے ترجمان عنایت حسین کا بیان

اتوار 22 جنوری 2017 21:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو ) کے ترجمان عنایت حسین نے سندھ اسیمبلی میں ایک عورت ایم پی اے کے ساتھ پیش آنے والے شرمناک واقعے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مذکورہ غیر اخلاقی حرکت میں نہ صرف امداد پتافی اور تیمور ٹالپرہی نہیں، بلکہ وزیر اعلی اور نثار کھوڑو سمیت وہ تمام میمبران ملوث ہیںجو ایک عورت ایم پی اے کے خلاف غیر تہذیب یافتہ زبان اور فرعونی رویہ سے لطف اندوز ہو رہے تھے ، پارٹی کے سینٹرل سیکریٹریٹ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں ترجمان نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ واقعہ پر ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا اور دیگر عورت ارکان اسیمبلی کی مجرمانہ خاموشی اس بات کی غمازی کرتی ہے کہ زرداری لیگ میں فرعونیت اپنے عروج پر ہے اور ان کی آنکھوں پر حوس اقتدار کی سیاہ پٹیاں بندھی ہوئی ہیں جنہیںحقیقت اور سچائی نظر نہیں آتی ترجمان نے اپنے بیان کے آخر میں زرداری لیگ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقتدار کے نشے میں دھت ہوکرسندھ کی بیٹیوں کی عزت و ناموس پر وار کرنا چھوڑ دیں ورنہ سندھ کے غیرت مند عوام انہیںہرگز معاف نہیں کریں گے۔