پشتونخواملی عوامی پارٹی ہزار گنجی کی سردی کے موسم میں گیس بندش کی شدید مذمت

اتوار 22 جنوری 2017 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) پشتونخواملی عوامی پارٹی ہزار گنجی علاقائی یونٹ کے جاری کردہ بیان سردی کے سخت موسم میں عوام پر گیس کی بندش کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے سے ہزار گنجی کے مختلف علاقوں میںگیس بند کرکے عوام کو گیس کی سہولت سے محروم رکھا گیا ہے ۔ یخ بستہ ہوائیں چلنے اور سردی کی شدت میں اضافے کے بعد عوام کو گیس پریشر میں کمی کا سامنا کرنا پڑا لیکن اب گزشتہ ایک ہفتے سے گیس مکمل طور پر بند کیا گیا ہے جس کے باعث عوام میں سخت غم وغصہ پیدا ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا ہے کہ ہزار گنجی ، بخاری ٹائون ، افغان ٹائون ، حافظ رحمت خان ٹائون ، زہری ٹائون اور دیگر ملحقہ علاقوں میںعوام کو گیس کی سہولت سے محروم رکھا جارہا ہے اور گیس کمپنی کے بعض افیسران واہلکاران رشوت کے مرتکب ہوچکے ہیں اور مذکورہ بالا علاقوں کے عوام سے رشوت کا مطالبہ کرنے کے عیوض گیس پریشر کی درستگی کا یقین دلا رہے ہیںجو کہ قابل مذمت اور قابل گرفت ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی عوام دشمنی پر مبنی اقدام کو ترک کرے اور عوام کو گیس کی بحالی درست پریشر کے ساتھ یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :