کوئٹہ ‘13 سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش کی تین ہفتے گزرنے کے باوجود شناخت نہ ہوسکی

اتوار 22 جنوری 2017 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) کوئٹہ میں پولیس تھانہ شالکوٹ کی حدود سے ملنے والی 13 سالہ بچی کی تشدد زدہ لاش کی تین ہفتے گزرنے کے باوجود بھی شناخت نہیں ہوسکی، لاش سول ہسپتال کے مردہ خانے میں پڑی ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق 29 دسمبر 2016 کو کوئٹہ میں پولیس تھانہ شالکوٹ کی حدود ایف جی ایس کالونی میں ایک کنویں سے 13 سالہ بچی کی بوری بند لاش ملی تھی جسے سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

ایم ایس سول ہسپتال ڈاکٹر فرید سمالانی کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بچی کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ قاتل نے بچی کے بال ، ناک اور کان بھی کاٹ دیئے تھے تاکہ شناخت نہ ہوسکے ، بچی کپڑوں سے خانہ بدوش یا جھگی لگ رہی ہے ۔ لاش کی اگر شناخت نہیں ہوئی تو متعلقہ پولسی حکام کی ہدایات کے مطابق لاش امانتاً دفتانے کے لئے ایدھی حکام یا میڈیکل سٹوڈنٹس کے لئے بولان میڈیکل کالج کو حوالے کردی جائے گی ۔

ایس ایس پی سریاب نصیب اللہ کے مطابق اخبارات میں اشتہارات شائع کرنے کے باوجود بچی کی لاش کی حوالگی کے لئے اب تک کسی نے رابطہ نہیں کیا اس کے علاوہ علاقے کے لوگوں اور معتبرین سے بھی بات کی گئی مگر ایسا معلوم ہورہا ہے کہ بچی لوکل نہیں ہے اس لئے شناخت میں مسائل پیش آرہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :