کوئٹہ‘پولیس اور سیکورٹی فورسز کی کارروائیاں‘9 مشتبہ افراد گرفتار

اتوار 22 جنوری 2017 21:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء)کوئٹہ میں پولیس اور سیکورٹی فورسز کی جانب سے سریاب کے علاقے میں مختلف کارروائیوں کے دوران9 مشتبہ افراد کو گرفتار کرنے سمیت درجنوں گاڑیوں کے کالے شیشے اتار دیئے گئے ۔

(جاری ہے)

ایس سی پی سریاب نصیب اللہ کے مطابق سریاب ڈویژن کے مختلف علاقوں میں کلی گشگوری ، کلی شیخان ، کلی رئیسانی ، پرکانی آباد ، کلی جیو ، موسیٰ کالونی اور خلجی کالونی میں پولیس ، ایف سی ، آر آر جی اور اے ٹی ایف اہلکاروں نے اسنیپ چیکنگ کے دوران 9 مشتبہ افراد کو حراست میں لینے سمیت 37 گاڑیوں کے کالے شیشے اتاردیئے گئے جبکہ کاغذات نہ ہونے پر 2 موٹرسائیکلوں کو قبضے لے لیا ۔

اسنیپ چیکنگ کے دوران 230 سے زائد گاڑیوں ، ڈیڑھ سو سے زائد موٹرسائیکلوں اور 70 سے زائد رکشوں کی تلاشی لی گئی ۔