کشمیر کے حوالے سے انٹرنیشنل کمیٹی بننی چاہیے ‘مشال ملک

جو غیر سیاسی ہو اور ان میں ماہرین کو شامل کیا جائے حکومتوں کے تبدیل ہونے پر بھی یہ کام کرتی رہے‘انٹرویو

اتوار 22 جنوری 2017 21:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) کشمیری حر یت لیڈر یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کے حوالے سے انٹرنیشنل کمیٹی بننی چاہیے جو غیر سیاسی ہو اور ان میں ماہرین کو شامل کیا جائے تاکہ حکومتوں کے تبدیل ہونے پر بھی یہ کام کرتی رہے۔اتوار کے روز اپنے ایک انٹر ویو میں مشال ملک نے کہا کہ حریت رہنماں کو زبردست سپورٹ حاصل ہے اس لیے احتجاج کی کال دیتے ہیںاب مقبوضہ کشمیر میں نئی قیادت سامنے آرہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لوگ ریسرچ کررہے ہیںبرہان وانی شہید ایک آئیڈیل کے طور پر سامنے آئے ہیں،کشمیری نوجوانوں کو حریت رہنماں سے امیدیں وابستہ ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ بی جے پی کی حکومت نے کشمیریوں پرظلم کی انتہا کردی ہے،بندوق کی نوک پر ووٹنگ ہوتی ہے،سارے کالے قانون شیخ عبداللہ اور محبوبہ مفتی کے بنائے ہوئے ہیں،کشمیری طلباکو ہراساں کیا جارہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا ہے کہ کشمیر کے حوالے سے انٹرنیشنل کمیٹی بننی چاہیے جو غیر سیاسی ہو اور ان میں ماہرین کو شامل کیا جائے تاکہ حکومتوں کے تبدیل ہونے پر بھی یہ کام کرتی رہے۔