رانا ثناء اللہ خان کی باتیں انکی ذاتی سوچ‘حکومت اور پارٹی کوسپر یم کورٹ پر مکمل اعتماد ہے ‘وزیر مملکت نجکاری محمد زبیر

عدالتوں پر کسی دبائو کی بات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا عدلیہ مکمل طور پر آزاد اور خود مختار ہیں‘ہم اداروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور انکا احترام کرتے ہیں‘انٹرویو

اتوار 22 جنوری 2017 21:40

رانا ثناء اللہ خان کی باتیں انکی ذاتی سوچ‘حکومت اور پارٹی کوسپر یم ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جنوری2017ء) وزیر مملکت نجکاری محمد زبیر نے کہا ہے کہ رانا ثناء اللہ خان کی باتیں انکی ذاتی سوچ ہے حکومت اور پارٹی کو سپر یم کورٹ پر مکمل اعتماد ہے ‘عدالتوں پرکہیں سے بھی کسی دبائو کی بات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا عدلیہ مکمل طور پر آزاد اور خود مختار ہیں ’ ہم اداروں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور انکا احترام کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز اپنے ایک انٹر ویو میں وزیر مملکت نجکاری نے کہا کہ پانامہ کیس میں وزیر اعظم نوازشر یف کا نام ہی نہیں اور سپر یم کورٹ میں وزیر اعظم کا دفاع کر نا وزیر اعظم کے وکلاء کا حق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جب سے پانامہ کیس سپر یم کورٹ میں آیا ہے ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ سپر یم کورٹ میں پانامہ کیس کے حوالے سے جو بھی فیصلہ ہوگا ہم اس کو قبول کر یں گے کیونکہ ہمیں سپر یم کورٹ آف پاکستان پر مکمل اعتماد ہے جہاں تک رانا ثناء اللہ خان کی باتوں کا تعلق ہے تو یہ انکی ذاتی سوچ ہے پارٹی پالیسی نہیں ۔

متعلقہ عنوان :