تعلقہ سندھڑی کے لوگوں کاسب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے ، رکن اسمبلی شازیہ مری

سولہ میل طویل دوسو شاخ کو پکا کرنے کاکام مکمل ہوچکا ہے جس سے مڈاور ٹیل کے آبادگاروں کوپانی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی

اتوار 22 جنوری 2017 21:40

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی محترمہ شازیہ مری نے کہا ہی کہ تعلقہ سندھڑی کے لوگوں کاسب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے سولہ میل طویل دوسو شاخ کو چالیس کروڑ روپے کی لاگت سے شاخ کو پکا کرنے کاکام مکمل ہوچکا ہے جس سے مڈاور ٹیل کے آبادگاروں کوپانی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی وہ گزشتہ روز چا لیس کروڑ روپے کی لاگت سے دوسو شاخ کو پکا کرنے کاکام مکمل ہونے پر افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہیں تھیںاس موقع پر علاقے کے معززین شاخ کیے آبادگاروں شاہد خراسانی عمرگل ہنگورجو وسیم قائم خانی مگھن ہالیپوٹو خلیفہ محمداسحاق نے بتایا کہ دوسو شاخ پرچالیس ہزار ایکڑ زمینیں کاشت کی جاتی ہیں مگر پچھلے کئی سالوں سے اس شاخ پر پانی کا بحران ہے اور اب شاخ پکی ہونے سے نہ صرف زمینیں آباد ہونگی بلکہ چھتیس سے ذائد واٹر سپلائی اسکیموں کو بھی پانی کی فراہمی ممکن ہوسکے گی شازیہ مری نے مذید کہا کہ وفاقی حکومت صرف بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے دعوے ہی کر رہی ہے جبکہ کئی کئی گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے حکمرانوں کے ان بیانات کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :