آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن سندھ کے وفد کی سیکریٹری تعلیم سے ملا قا ت

وفد میں مرکزی چیئر مین سید خالدشا ہ، عتیق شمسی، فرقا ن بلال، طا رق شاہ اور شبیہہ احمد شامل تھے

اتوار 22 جنوری 2017 21:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن سندھ کے وفد نے مرکزی چیئر مین سید خالد شاہ کی قیادت میں سیکریٹری تعلیم سید جمال مصطفے سے اُن کے دفتر میں ملا قا ت کی۔ وفد میں ایسو سی ایشن کے وائس چیئر مین عتیق نصیر شمسی، وائس چیئر مین کراچی ریجن محمد فرقا ن بلال، سیکریٹری یوتھ اینڈ فارن افیئر ز (Youth & Foreion affarirs) سید طارق شاہ اور کو آرڈینٹر برائے مرکزی چیئر مین شبیہہ احمد شامل تھے۔

اس موقع پر چیئر مین سید خالد شاہ نے صوبائی سیکریٹری تعلیم سید جمال مصطفے شاہ کو عہد ہ سنبھالنے پر ایسو سی ایشن کی جانب سے مبارکباد پیش کی اور اُنہیں اجرک و گلدستے کا تحفہ پیش کیا جبکہ وفد کے دیگر اراکین نے بھی فردا ً فرداً سیکریٹری تعلیم کو پھولوں کے تحائف پیش کیے۔

(جاری ہے)

سیکریٹری تعلیم نے سید خالد شاہ اور ان کے وفد کی آمد کا خیر مقدم کر تے ہوئے اُن سے اظہار تشکر کیا۔

سید خالدشاہ نے سیکریٹری تعلیم سے آئندہ تفصیلی ملا قا ت کی درخواست کرتے ہوئے کہا کہ وہ سندھ بھر سے اپنے ریجنل اور ضلعی عہدیداران و کو آرڈینٹر ز کو مدعو کر کے کراچی سمیت سندھ بھر کے مسائل سے سیکریٹری تعلیم کو آگاہ کر کے ان کا حل چاہتے ہیں جس پر سیکریٹری تعلیم جمال مصطفے شاہ نے ان کی اس درخواست کو قبول کر تے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی طویل دو رانیے کی میٹنگ بلائینگے جس میں نجی تعلیمی اداروں کو درپیش تمام مسائل پر تفصیل سے گفتگو کر ینگے اور اُن کے حل کیلئے بھی بھر پور کوشش کی جائیگی سیکریٹری تعلیم نے اس موقع پر مزید کہا کہ چونکہ سید خالد شاہ اور ان کی ٹیم تعلیمی سیکٹر میں خاصا تجر بہ رکھتی ہے لہذا وہ چاہتے ہیں کہ نجی تعلیمی اداروں کے ساتھ ساتھ سرکاری تعلیمی اداروں کی بہتری اور وہاں زیر تعلیم طلبہ و طالبا ت کی کیر ئیر سازی اور بروقت مناسب رہنمائی کے حوالے سے بھی آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن سندھ سے مشاورت و معا ونت حاصل کی جائے بلکہ کوئی ایک ایسا جوائنٹ وینچر بھی کیا جائے جس کے ذریعے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں کے طلبہ و طالبا ت کو زیا دہ سے زیادہ مستفید کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ بلا شبہ نجی تعلیمی ادارے فروغ تعلیم میں انتہائی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :