لانڈھی ڈویژن کے 5تھانوں کی کارروائی،60ملزمان گرفتار

اشنکوف سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ ، گاڑیاں، چھینا و لوٹا ہوا مال، بھاری مقدار میں منشیات برآمد

اتوار 22 جنوری 2017 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) لانڈھی ڈویژن کے 5تھانوں کی کاروائی ۔60ملزمان گرفتار ۔ 4کلاشنکوف سمیت بڑی تعداد میں اسلحہ ، گاڑیاں، چھینا و لوٹا ہوا مال، بھاری مقدار میں منشیات برآمد۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضلع کورنگی نعمان صدیقی کی ہدایت پر ایس پی لانڈھی ڈویژن محمد عارف اسلم راؤ کی سربراہی میں لانڈھی ڈویژن کے پانچ تھانوں ، لانڈھی، عوامی کالونی، کورنگی صنعتی ایریا، کورنگی اور زمان ٹاؤن پولیس نے کرمنلز و جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے مقابلے اور کاروایئوں میں ڈکیٹ و اسٹریٹ کرمنلز گروہوں کے 33ملزمان کو گرفتار کر کے 4کلاشنکوف، 2نائن ایم ایم ، 19ٹی ٹی پستول، 26میگزین، درجنوں کارتوس، چھینے ہوئے 18موبائل فونز، لوٹا و چھینا ہوا مال ، 4موٹر سائیکلیں برآمد کر یں۔

(جاری ہے)

جبکہ منشیات کے مقدمات میں 8ملزمان کو گرفتار کر کے ساڑھے چار کلو گرام چرس اور 260کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی ۔ علاوہ ازیں متفرق مقدمات میں 12ملزمان گرفتار کیے۔ مزید براں مختلف مقدمات میں پولیس کو مطلوب 7مفرور ملزمان بھی گرفتار کر لیے۔ دریں اثناء ایس پی لانڈھی ڈویژن محمد عارف اسلم راؤ کو کورنگی سب ڈویژن پولیس آفیسر ڈی ایس پی پرویز بنگش نے ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا نواز گوندل، ایس ایچ او زمان ٹاؤن رحیم خان اور ایس ایچ او کورنگی غلام علی لاکھو، جبکہ لانڈھی سب ڈویژن پولیس آفیسر زوار حسین نے ایس ایچ او لانڈھی انسپیکٹر عارف رزاق اور ایس ایچ او عوامی کالونی عنایب الله مروت کے ہمراہ سال 2017کے 20دنوں کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی۔

متعلقہ عنوان :