تین روزہ عالمی بی ٹو بی ٹیکسٹائل مشینری برینڈ ایکسپو اختتام پذیر ہو گئی
اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ سید ناصر حسین شاہ تھے
اتوار 22 جنوری 2017 21:20
(جاری ہے)
2013 میں ایکسپورٹ 25بلین ڈالرز تھی جو بڑھنے کے بجائے کم ہو گئی ہے۔ اس صنعت کو سبسڈی دی جائے۔
یہاں بجلی بہت مہنگی ہے جس کی وجہ سے ایکسپورٹرز دیگر ممالک سے مقابلہ نہیں کر پارہے۔ٹیکسٹائل کی امپورٹ ایکسپورٹ بڑھانے کے لیے جی ٹیکس جیسی نمائشیں منعقد ہوتی رہنی چاہئیں۔انہوں نے کہاکہ ایف بی آر ایکسپورٹرز کے ڈھائی سو ارب کے ریفنڈز بھی فوری طور پر ادا کرے ۔ ایک سوال کے جواب میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں گزشتہ روز ہونے والے ناخوشگوار واقعے کا چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے سخت نوٹس لیا ہے اور متعلقہ ایم پی اے کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ خاتون ایم پی اے بھی بہت قابل احترام ہیں۔ معزز ایوان میں ایسے واقعات کسی طور نہیں ہونے چاہیئں۔ میئر کراچی کے شکوے کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ میئر وسیم اختر کو کافی اختیارات حاصل ہیں۔ وہ اس پر تو پہلے کام کریں۔ یہ خیال غلط ہے کہ حکومت سندھ تعاون نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ اختیارات میں توازن برقرار رہے۔ میئر کراچی اچھے انسان ہیں، حکومت سندھ انہیں اور ان کی ٹیم کو سپورٹ کرتی ہے۔ زیادہ اختیارات ملنے پر ماضی میں کے ایم سی سمیت تمام اداروں میں بے تحاشا بھرتیاں کی گئیں، جرائم پیشہ لوگوں کو بھی ملازمتیں دی گئیں۔ اس پر مختلف حلقوں نے اس وقت بھی تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ حکومت سندھ ہر ماہ کے ایم سی کو 50کروڑ روپے دیتی ہے۔ شہر میں سارے ترقیاتی کام بھی حکومت سندھ سالانہ ترقیاتی بجٹ سے کرا رہی ہے۔ کے ایم سی کے پاس تو اس کے بعد صرف صفائی اور پانی کی ذمہ داری ہے۔ میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے سی ای او گلوبل انٹرپرائز مجیب صدیقی نے بتایا کہ جی ٹیکس ایک کامیاب ایونٹ ثابت ہوا ہے جس میں لوگوں کو کاروبار کے بھرپور مواقع ملے۔تین دنوں میں 18ملین ڈالرز کے کارباری سودے ہوئے جبکہ ابھی مزید سودوں پر بات چیت جاری ہے۔ایکسپو میں ٹیکسٹائل، گارمنٹ، لیدر، ڈیجیٹل پرنٹنگ، ایمبرائیڈری مشینری، آلات، کیمیکل، ڈائیز، انرجی سیکٹرز کے عالمی برینڈز چین، جاپان، آسٹریلیا، تائیوان، اٹلی، ترکی، جرمنی، سوئٹزرلینڈ، اسپین، سوئیڈن، نیدرلینڈز، زچ ری پبلک، بھارت، ہانگ کانگ، فرانس، آسٹریا، ایران، کوریا، آئرلینڈ، ملائیشیا، بیلجیئم، برطانیہ، امریکہ اور سنگاپورسے اپنی جدید مشینری اور مصنوعات کی نمائش کی۔چند بڑے برینڈز میں الامین انڈسٹریز، نذر گروپ، سی ایچ ٹی پاکستان، مدھانی ایسوسی ایٹس، ہمبل ایمبرائیڈری اور تاجی ماں شامل تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
-
خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف کی جانب سے 100 گرام روٹی 16 روپے جبکہ 120 گرام نان 20 روپے مقرر
-
بڑے ریسٹورنٹس 50یا 100 روپے کی روٹی فروخت کر سکتے ہیں یہ ہماری ڈومین میں نہیں آتے
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.