پشتونوں کے نواب و سردار غلامی کے نیند سو رہے ہیں،کاکڑ جمہوری پارٹی

بلوچ سردار و نواب چالیس لاکھ افغان مہاجرین کی موجودگی کے خلاف عملی طور پر میدان میں آئیں، رہنمائوں کا مشترکہ بیان

اتوار 22 جنوری 2017 21:20

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء)کاکڑ جمہوری پارٹی کے ضلعی دفتر میں ہفتہ وار میٹنگ میں ضلعی صدر عبدالستار کاکڑ،جنرل سیکرٹری محمد یوسف کاکڑ،اکرم کاکڑ،جمعہ خان کاکڑ،ذاکر خان کاکڑ،زین الدین کاکڑ،بلاول کاکڑ،حمید اللہ کاکڑ،صوبت خان کاکڑ،امیر محمد بلوچ،شمس بلوچ،ریاض خان کاکڑ اور دیگر نے شرکت کی اور کہا کہ کاکڑ قوم کے نواب و سردار لالچ،خوف،اور اپنے بھوک کی وجہ سے دوسروں کی غلامی اسلام اور پشتونستان کے نام پر قبول کی ہے کاکڑ ستان وطن کو اندھیروں میں دکھیل رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کاکڑ قوم کا اپنے نواب اور سرداروں سے اعتماد اٹھ چکا ہے اب کہ بلوچوں کے سرداروں اور نوابوں سے مردم شماری کے خلاف افغان مہاجرین کے خلاف اور بلوچستان کے حقوق کے فلا و بہبود میں عملی طور پر آنے کی درخواست کی ہے اور پورا کاکڑ قوم انشاء اللہ ان کے ساتھ دیگی ۔

(جاری ہے)

افغان مہاجرین کا ملک پاکستان نہیں بلکہ افغانستان ہے۔کاکڑ جمہوری پارٹی حکومت پاکستان،پاک فوج،سپریم کورٹ اور مختلف ایجنسیوں سے اپیل کی ہے کہ چالیس لاکھ افغان مہاجرین کی موجود گی میں مردم شماری نہ کیا جائے۔

اور افغان مہاجرین کے انخلا کی فوری طور پر عملی اقدامات کئے جائے۔دریں اثنا کاکڑ جمہوری پارٹی کے ضلعی صدر عبدالستار کاکڑ اپنے ذاتی وجوہات کی بنا پر اجلاس میں شریک نہیں ہونگے،قائم مقام صدرمحمدیوسف کاکڑ ہونگے۔