عالمی چمپئن آسٹریلین کرکٹرز کو 30 سال بعد میڈلز مل گئے

اتوار 22 جنوری 2017 21:20

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء)1987 کا ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلین ٹیم کو بالآخر 30 سال انتظار کے بعد ان کے ونر میڈل دے دیے گئے۔کولکتہ کے ایڈن گارڈنز میں 30 سال قبل دنیا کو حیران کرنے والی آسٹریلین ٹیم نے انگلینڈ کو شکست دے کر پہلی مرتبہ عالمی چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

(جاری ہے)

عالمی چمپئنز کو اس وقت ٹرافی دی گئی تھی تاہم انفرادی سطح پر کھلاڑیوں کی عزت افزائی نہیں کی گئی تھی لیکن گزشتہ سال آئی سی سی نے اعلان کیا تھا کہ وہ ان ٹیموں کے کھلاڑیوں کو میڈل سے نوازے گی جنہیں ورلڈ کپ جیتنے پر میڈل نہیں دئیے گئے تھے۔

30 سال بعد سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں ایلن بارڈر کی زیر قیادت تاریخ رقم کرنے والی اس ٹیم کے تمام 14 اراکین اور سپورٹ اسٹاف کو میڈل سے نوازا گیا۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھے ایک روزہ میچ میں اننگز کے وقفے کے دوران ایلن بارڈر، اسٹیو وا، کریگ میک ڈرمٹ اور ڈیوڈ بون سمیت بقیہ کھلاڑیوں میڈلز دیے گئے۔