وزیراعظم نواز شریف کا اعلی امن کونسل افغانستان کے چئیرمین پیر سید احمد گیلانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار

اتوار 22 جنوری 2017 21:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے اعلی امن کونسل افغانستان کے چئیرمین پیر سید احمد گیلانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیر صاحب کی افغانستان میں امن کے لئے خدمات اور مفاہمتی عمل کے لئے کاوشیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ انہوں نے مرحوم کی بلندی درجات اور لواحقین کے لئے صبر جمیل کی دعا کی