Live Updates

پاکستان تحریک انصاف کا قصور کا جلسہ ختم ہونے کے بعد بے نظمی کا شکار ،ْخاتون کارکن سے بد تمیزی

کارکنان ڈھائی سو سے زائد کرسیاں اور دو اسپیکر اٹھاکر لے گئے

اتوار 22 جنوری 2017 21:20

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) پاکستان تحریک انصاف کا قصور کا جلسہ ختم ہونے کے بعد بے نظمی کا شکار ہوگیا،خاتون کارکن سے بدتمیزی کی کوشش کی گئی ،ْکارکنان ڈھائی سو سے زائد کرسیاں اور دو اسپیکر اٹھاکر لے گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات قصور میں ہونے والے جلسے میں عمران خان کی تقریر ختم ہوتے ہی پی ٹی آئی کارکن خواتین کے انکلوژرمیں گھس گئے ،ْاورخاتون کارکن سے بدتمیزی کی کوشش کی ،ْتاہم انہیں بحفاظت پنڈال سے نکال دیا گیا۔جلسے کے اختتام پر پی ٹی آئی کوکارکنان نے 200سے کرسیاں ،متعدد میزیں اور اسپیکر توڑڈئیے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات