امریکہ سے درآمد کئے جانے والے 55 جدید ریل انجنوں میں سے 7 انجنوں میں مشتمل پہلی کھیپ کراچی پہنچ گئی

انجن (آج )ریلوے حکام کے حوالے کئے جائینگے ،ْباقی 48انجن بھی رواں سال ریلوے کو دیئے جائینگے ،ْ حکام

اتوار 22 جنوری 2017 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) امریکہ سے درآمد کئے جانے والے 55 جدید ریل انجنوں میں سے 7 انجنوں میں مشتمل پہلی کھیپ کراچی کی بندرگاہ پر پہنچ گئی۔ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلوے کے تعلقات عامہ کے افسر نے بتایا کہ یہ انجن (آج)پیر 23 جنوری کو ریلوے حکام کے حوالے کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ انجن 4000 ہارس پاور کے ہیں اور یہ ساہیوال بجلی گھر کو کوئلے کی فراہمی کے لئے بھی استعمال کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ باقی 48 انجن بھی رواں سال پاکستان ریلوے کے حوالے کردیے جائیں گے۔واضح رہے کہ جون 2015 میں پاکستان ریلوے اور امریکی کمپنی جنرل الیکٹرک کے درمیان معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے کہا تھا کہ معاہدے کے تحت جنرل الیکٹرک پاکستان ریلوے کو ڈیزل سے چلنے والے 55 انجن فراہم کرے گی۔4000 سے 4500 ہارس پاور کے یہ انجن ریلوے میں اب تک کے سب سے طاقتور انجن ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :