دکھ کی گھڑی میں ترک عوام حکومت پاکستان کے ساتھ ہے

ترک وزیراعظم کاپارا چنار دھماکے پر وزیراعظم نواز شریف کے نام تعزیتی خط

اتوار 22 جنوری 2017 21:20

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) ترکی کے وزیراعظم بن علی یلدرم نے پارا چنار بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کے نام تعزیتی خط لکھا ہے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق ترکوزیراعظم نیتعزیتی خط میں پاکستانی عوام کے ساتھ گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ترک عوام اور حکومت پاکستان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے لکھا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ترکی پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے اور دہشتگردی کے اس واقعہ سے پاکستان کادہشتگردی کیخلاف عزم متزلزل نہیں ہوگا۔یاد رہے گزشتہ روز پارا چنار سبزی منڈی میں دھماکہ ہونے سے 25 افراد جاں بحق جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔