شہدائے اہلسنت کے قانون کی عدم گرفتاری کی وجہ سے آئندہ عام الیکشن میں سنی پالیمنٹ میں ہونگے ، سربراہ سنی تحریک

ملک بھر سے اہلسنت تنظیمیں ایک ہی پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لیںگی ،عوام جلد اہلسنت اتحاد کی خوشخبری سنیں گے، ثروت اعجاز قادری

اتوار 22 جنوری 2017 21:20

�راچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ شہدائے اہلسنت کے قانون کی عدم گرفتاری کی وجہ سے آئندہ عام الیکشن میں سنی پالیمنٹ میں ہونگے ،ملک بھر سے اہلسنت تنظیمیں ایک ہی پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لیںگی ،عوام جلد اہلسنت اتحاد کی خوشخبری سنیں گے ان خیالات کا اظہار سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے نشترپارک میں جانثاران مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے ناموس رسالت ﷺ کے قانون میں ترمیم کرنے کی کوشش کی تو پارلیمنٹ کا گھیرائو کرینگے ،ناموس رسالت کا قانون قرآن وسنت کی تعلیمات کے عین مطابق ہے ،سربراہ سنی تحریک کا مزید کہنا تھا کہ کالعدم تنظیموں کی جانب سے جان کا خطرات لاحق ہونے کے باوجود حکومت سندھ نے سیکیورٹی ہٹالی ہے مجھ سمیت اگر قیادت کے کسی بھی شخص کو کچھ ہوا تو ذمہ دار وزیر اعلیٰ سندھ ،آئی جی سندھ ہونگے ،انہوں کا کہنا تھا کہ 2018میں تمام مخالفین کو رگڑا پھیریں گے ،اہلسنت کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے مگر ہم ایسا نہیں ہونے دینگے ،انہوں کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت کا مسئلہ روٹی کپڑا اور مکان نہیں ایمان کا معاملہ ہے اس سے ہر گز پیچھے نہیں ہٹیں گے ،پاکستان سے محبت کے خاطر ہمارے قائدین اور کارکنوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا مگر ہم نے کبھی ملک کے خلاف نعرے نہیں لگائے کبھی حملے نہیں کئے ،انہوں نے وفاقی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لنگر کھانے والوں کو بیوقوف نہ سمجھا جائے ،ہم اٹھ کھڑے ہوئے تو بھاگنے اور سر چھپانے کو جگہ نہیں ملے گی ،وفاقی وزیر داخلہ چوھدری نثار کو مخاطب کرتے ہوئے ان کہناتھا کہ پانچ نام نہاد بلاگرز کے خلاف جلد ایف آئی آر درج کی جائے اور ان پر دفعہ 295Cکے تحت مقدہ چلاکر عدالت میں پیش کیا جائے ،انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ بلاگر ز اس وقت انڈیا میں روپوش ہیں اور موم بتی مافیا یہاں ڈھنڈورا پیٹ رہی ہے ان کا کہنا تھا قاتلوں کو کوئی گرفتار نہیں کرتا اور میرے پنجاب جانے پر سرکار پابندیاں لگاتی ہے میں پنجاب جارہا ہوں جس میں دم ہے روک کر دیکھا دے ،پاکستان میں فرقہ واریت کا بیج بویا گیا مگر حکمران چین کی بانسری بجا کر سوتے رہے کسی کے کانوں تلے جوں تک نہیں رینگی مگر ایسا نہیں ہونے دینگے ،سربراہ سنی تحریک نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ ڈالروں اور ریالوں میں بل گئے ہیں انہیں ایک سنی نوجوان ممتاز قادری تو دیکھائی دیتے ہیں جبکہ فضل الرحمن اور جماعت اسلامی کے غنڈے اور قاتل نہیں دیکھائی دیتے ،انہوں نے یہ بھی انکشاف کیا کہ فوجی عدالتوں کو ختم کرکے خفیہ عدالتیں قائم کی جارہی ہیں جس میں اپنے مخالفین اور سنی عوام کے خلاف مقدمات چلائے جائینگے ،انہوں نے کہا کہ یہ ہی وہ نشترپارک ہے جہاں نبی ﷺ کی حرمت کی خاطر ہمارے قائدین نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے انہیں سر عام بم دھماکے سے اڑادیا گیا مگر آج تک ان کے قاتلوں کا کچھ پتہ نہیں لگایا جاسکا،اب وقت آپہنچا ہے کہ ہم سنی عوام کی دیرینہ خواہش کو پورا کریں اور اتحاد قائم کرکے پارلیمنٹ میں جائیں ،انہوں نے مبینہ طور پر لاپتہ پانچ بلاگرز کے حوالے سے کہا کہکسی نے بھی اگر توہین رسالت کی تو سر تن سے جدا اس کی سزا ہے ، سپریم کورٹ پاناماکیس کافیصلہ آنے تک وزیر اعظم کو کام کرنے سے روکے،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کالعد م تنظیموں کا دفاع کرنے کی بجائے دہشت گردی کے خاتمے پر توجہ دیں ،کرپشن اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ، کرپشن ختم ہوگی توہی اس ملک کے عوام کو صاف ستھرا اور گرین پاکستان ملے گا۔

(جاری ہے)

قائد وبانی سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری ؒ کے قاتلوں کی گرفتاری خوش آئند ہے، قائد وبانی سنی تحریک شہید محمد سلیم قادریؒکے قاتلوں کو قانونی طور پر منطقی انجام تک دیکھنا چاہتے ہیں ۔وفاقی حکومت اپنی ناقص کارکردگی اورحکمت عملی کی بناء پر دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو ضائع کرنے پر تلی ہوئی ہے۔قانون ناموس رسالت ﷺمیں ترامیم کی کوشش معاشرے کو ایک خوفناک تصادم کی طرف دھکیلنے کی سازش ہے، برما، شام، کشمیر اورفلسطین میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم 2ارب مسلمانوں کیلئے لمحہ فکریہ ہیں،حلب اور روہنگیا میں ہونے والی تباہی کوروکا نہ گیاتو تاریخ کبھی معاف نہیں کرے گی، مسلم فوجی اتحاد میں تمام اسلامی ممالک کو شامل کیا جائے، فوجی اتحاد 39نہیں 57ممالک کا بننا چاہیئے، پاکستان کی مذہبی جماعتیں ایران اورسعودی حکومتوں کی بجائے پاکستان کی وفادار بنیں، بلوچ عوام میں علیحدگی کی کسی تحریک کا وجود نہیں، بلوچستان کے لو گ پاکستان سے نہیں ظالم جاگیر داروں سے نجات چاہتے ہیں، حصول آزادی کی تحریک میں کشمیری بھائیوں کوتنہا نہیں چھوڑیں گے،عالمی ضمیر کو جھنجوڑنے کیلئے 5فروری کو ملک گیریوم یکجہتی کشمیرمنائیں گے۔

آئندہ انتخابات میں میدان خالی نہیں چھوڑیں گے،پاکستان سنی تحریک ملک بھر کی نشستوں سے بھرپورحصہ لے گی اور ملک بھر میں اہلسنت ایک نام سے الیکشن لڑے گی۔ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ پانامہ لیکس کا مقدمہ کسی ایک جماعت کا نہیں بلکہ پوری پاکستانی قوم کا مسئلہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاناما کیس کے میرٹ پر فیصلے سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔

پاکستان میں اہلسنت کو سیاسی طور پر دیوار سے لگایا جارہا ہے۔ کیا ہمارہ قصور یہی ہے کہ ہماری اکابرین این آر او، کرپشن اور چائنہ کٹنگ کا حصہ نہیں ہیں اگریہی وجہ ہے تو ہم آئندہ بھی یہی گناہ کرتے رہیں گے حکومتی کشتی کرپشن کے سمندر میںغرق ہونے والی ہے اور اب قوم کو عدلیہ کے فیصلے کی انتظارہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا استثنیٰ مانگنا اعتراف جرم ہے،یوسف رضا گیلانی کو نااہل قرار دیا جاسکتا ہے تو نواز شریف کو کیوں نہیں حکمران دنیا کی عدالت میں توجھوٹ بول کر جان چھڑاسکتے ہیں مگر اللہ کی عدالت سے ہرگز نہیں بچ سکتے، کرپشن اور پاکستان ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے ، کرپشن ختم ہوگی توہی اس ملک کے عوام کو صاف ستھرا اور گرین پاکستان ملے گا۔

ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ قائد وبانی سنی تحریک شہید محمد سلیم قادری ؒ کے قاتلوں کی گرفتاری خوش آئند ہے، قائد وبانی سنی تحریک شہید محمد سلیم قادریؒکے قاتلوں کو قانونی طور پر منطقی انجام تک دیکھنا چاہتے ہیں اور اس سلسلے میںحکومت اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیساتھ مکمل تعاون کرینگے، اگر حکومت اورقانون نافذ کرنے والے ادارے تحفظ فراہم کرنے کی ضمانت دیں تو شہید محمدسلیم قادری ؒ کی ٹارگٹ کلنگ کے وقوعہ کے عینی شاہدین سامنے لانے کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے سیاسی،مذہبی اورفکری سہوت کاروں کے خلاف فیصلہ کن کاروائی ناگزیرہو چکی ہے،وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کالعد م تنظیموں کا دفاع کرنے کی بجائے دہشت گردی کے خاتمے پر توجہ دیں ،امن کے دعوے اورکالعدم تنظیموں کی سرپرستی ایک ساتھ نہیں چل سکتے، وفاقی حکومت اپنی ناقص کارکردگی اورحکمت عملی کی بناء پر دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کی قربانیوں کو ضائع کرنے پر تلی ہوئی ہے،دہشت گردی کیخلاف جنگ میںپاک فوج کی قربانیوں کو پس پشت ڈالناکسی صورت درست نہیں ، پاک فوج کے افسروں اورجوانوںنے پاکستان نے وطن عزیزکے دفاع اور دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں،ہم انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

اس کانفرنس سے تحریک لبیک یارسول اللہ کے چیئر میں ڈاکٹر اشرف آصف جلالی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج ملک کے سفینے کے پیندے میں سوراخ کئے جارہے ہیں جس پر ہم ہرگز خاموش نہیں بیٹھیں گے ہم نے ان سوراخ کرنے والوں کو نہ روکا تو ہم بھی ڈوب جائینگے ،داعش اسلام کی پہچان نہیں ہے داعش اسلام کے خوشنما چہرے پر داغ لگانے کی گھٹیا اور مذموم کوشش کا نام ہے ،آزادی اظہار رائے کی آڑ میں ناموس رسالت پر آنچ نہیں آنے دینگے ،جو ناموس رسالت سے ٹکرائے گا اسے دیس سے نکال دیا جائے ،سے ملک بھر سے جید علماوکرام نے خصوصی شرکت کی جس میں صاحبزادہ ابو الخیر زبیر ،سید مظفر شاہ ،علامہ ریحان امجد نعمانی ،ملک دلپذیر ایوان ،صوفی محمد حسین لاکھانی ،پیر سید اعجاز علی شاہ ،علامہ اشعف گورمانی ،خلیفہ عبد المجید ودیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :