سرکاری محکموں میں معذوروں کے کوٹے کے بحالی کیلئے 30 جنوری کو دھرنا دیا جائے گا، آواران معذوران

اتوار 22 جنوری 2017 21:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) آواز معذوران نے اپنے مطالبا ت حل نہ ہونے کے خلاف 30جنور ی کو وزیر اعلیٰ اور گورنر ہائوس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا ،یہ بات تنظیم کے صدر عزت اللہ اور نو ر احمد نے کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی انہوںنے کہا کہ ہم نے سرکاری محکموں میں معذوروں کے کوٹے کے بحالی کیلئے 14نومبر کو دھرنا دیا اور احتجاج کیا اس دوران ڈی سی کوئٹہ نے آکر ہمارے ساتھ کامیاب مذاکرات کیے تھے اور ہمیں یقین دہانی کرائی کہ جلد آپ کو وزیر اعلیٰ سے ملا قات کر کے آپ کے مسائل کو حل کریں گے لیکن تا حال نہ تو ہمارے مطالبا ت پر عملدرآمد کیا گیا اورنہ ہمیں وزیر اعلیٰ سے ملا قات کروائی انہوں نے کہا کہ سرکاری محکموںمیں معذوروں کے کوٹے پر عملدرآمد نہ ہونے سے معذور وں میں تشویش پائی جاتی ہے اور ہر معذور بیروز گار ہیں جس سے کئی مسائل درپیش ہے انہوںنے کہاکہ ہم اپنے مطالبات کے حل کیلئے میدان میں نکلیں گے اور 30جنوری کو وزیرا علیٰ اور گورنر ہائوس کے سامنے دھرنا دیں گے انہوںنے تمام سیا سی جماعتوں سے اپیل کی ہے کہ ہمارے جائز مطالبات کے ساتھ دیں ۔

متعلقہ عنوان :