سیوریج کے پانی کی نکاسی کے عظیم تر منصوبہ ایس تھری کی تکمیل کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے گا، وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے 100ملین گیلن پانی کے ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تکمیل کیلئے فنڈز اور اراضی کی فراہمی پر رضامندی کا اظہار کردیا پلانٹ کی تنصیب کیلئے مزید اراضی وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعدصوبائی وزارت بلدیات فراہم کرے گی، واٹر بورڈ میں اجلاس سے خطاب

اتوار 22 جنوری 2017 21:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جنوری2017ء) کراچی میں سیوریج کے پانی کی نکاسی اور اس کے ٹریٹمنٹ کے عظیم تر منصوبہ ایس تھری کی تکمیل کی رفتار کو مزید تیز کیا جائے گا، فنڈز کی فراہمی کے لئے وفاقی حکومت سے بات چیت کی جائے گی ،کراچی پورٹ ٹرسٹ نے 100ملین گیلن پانی کے ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تکمیل کے لئے فنڈز اور اراضی کی فراہمی پر رضامندی کا اظہار کردیا ہے ،پلانٹ کی تنصیب کے لئے مزید اراضی وزیر اعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعدصوبائی وزارت بلدیات فراہم کرے گی ،سمندری آلودگی کے خاتمہ اور اس کے باعث ہونے والے نقصانات سے بچنے کے لئے منصوبے کی جلد از جلد تکمیل ضروری ہے تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز کے پی ٹی میں ایس تھری پروجیکٹ اور ہاربر کراسنگ کے منصبوں کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ حاصل بزنجو ، صوبائی وزیر بلدیات و چیئرمین واٹربورڈ جام خان شورو ،چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ وائس ایڈمرل ( ر) شفقت جاوید ،ڈی جی پورٹ قاسم آغاجان اختر ،رکن پورٹ ٹرسٹ سلیم چاندنہ ،سیکریٹری بلدیات سندھ رمضان اعوان ، واٹربورڈ کے منیجنگ ڈائریکٹر مصباح الدین فرید ،ایم ڈی واٹربورڈ کے ٹیکنیکل اسٹاف آفیسر و پروجیکٹ منیجر خرم شہزاد سمیت دیگر نے شرکت کی ، اجلاس میں ہاربر کراسنگ اور ایس تھری منصوبے کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ نے کہا کہ ایس تھری منصوبہ کراچی کے شہریوں ،کراچی پورٹ ٹرسٹ خصوصاً نیوی کیلے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اس کی جلد تکمیل کیے لئے تمام اقدامات اٹھائے جارہے ہیں،انہوں نے کہا کہ فنڈز کی فراہمی کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے ساتھ وفاقی حکومت سے رابطہ کیا جائے گا ، وزیربلدیات سندھ نے کہا کہ کراچی شہر سب کا ہے اور سب سے زیادہ ریونیو دینے والا شہر ہے ،کراچی میں سیوریج کی نکاسی اور اس کے ٹریمٹنٹ ،سمندری آلودگی کے خاتمے ،آبی حیات کے تحفظ اور ماہی گیری کے شعبے سے وابستہ شہریوں کو بیروزگاری سے بچانے کے لئے سندھ حکومت جاری اس منصوبے کی تکمیل کے لئے اہم اقدامات اٹھائے گی،انہوں نے کہا کہ ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب کے لئے مزید اراضی کی ضرورت ہے جو وزیر اعلی سندھ کی منظوری کے بعد فراہم کردی جائے گی چیئرمین کے پی ٹی نے کہا کہ بغیر ٹریٹ کئے سیوریج کا پانی سمندر برد کرنے سے کے پی ٹی اور نیوی کے جہازوںکو کثیر مالی نقصانات کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ کے پی ٹی اپنے حصے کے 100ملین گیلن پانی ٹریٹ کرنے کے پلانٹ کی تنصیب کے لئے فنڈز کی فراہمی اور ٹریٹمنٹ پلانٹ کے لئے ارضی فراہم کرے گا ،ایم ڈی واٹربورڈ نے کہا کہ ایس تھری منصوبہ کی وقت مقررہ پر تکمیل سے ہم ایک جانب اس کی لاگت میں اضافے سے محفوظ رہ سکتے ہیں تو دوسری جانب کراچی کے سیوریج کے پانی کو ٹریٹ کرکے سمندری آلودگی کا خاتمہ کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ منصوبے کی جاری رفتار کو برقرار رکھنے کے لئے بروقت فنڈز کی فراہمی ناگزیر ہے ،انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس منصوبے کو معیار کے مطابق مکمل کیا جائے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سمندری آلودگی کے خاتمے اور سیوریج کے پانی کی ٹریٹمنٹ کے لے لیاری کمپوننٹ اور ملیر کمپوننٹ سمیت کمبائنڈ انفلیمنٹ پلانٹ بھی نصب کیا جائے گا ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لئے 13بلین روپے کی فراہمی کی منظوری کے لئے ری پی سی ون تیار کرکے روانہ کردی گئی ہے ،جس کی جلد منظوری متوقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :